Pakistan news:لانگ مارچ میں فائرنگ، پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان زخمی

نئی دہلی : پاکستان سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ عمران خان لانگ مارچ نکال رہے تھے اور اس دوران اس میں فائرنگ ہوگئی ،

جس میں پی ٹی آئی کے چیئرمیں اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان زخمی ہوگئے ہیں

۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس فائرنگ میں دیگر کئی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا،

جس سے علاقہ میں خوف و ہراس  پھیل  گیا اور بھگدڑ مچ گئی ۔ تاہم موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست  میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے