Pakistan news:عمران خان کا ایک اور ویڈیو ہوا لیک، حکومت بچانے کے لئے اراکین پارلیمنٹ کی کر رہے ہیں ڈیل

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور آڈیو لیک ہوا ہے، جس نے ان کے لئے مشکل پیدا کردی ہے۔ عمران خان کا یہ مبینہ آڈیو جمعہ کے روز لیک ہوا، جو ان کے وزیر اعظم رہتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان کے انگریزی اخبار ’ڈان نیوز’ کے مطابق، اس آڈیو میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی سربراہ کو پارلیمنٹ میں خریدوفروخت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ آڈیو ریکارڈنگ میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کو ایک غلط فہمی ہے کہ اب نمبر گیم پورا ہوگیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان آگے کہہ رہے ہیں، ’آپ دیکھئے، 48 گھنٹے کا ایک لمبا وقت ہے۔ بڑی باتیں ہو رہی ہیں۔

میں اپنی چال چل رہا ہوں، جسے ہم عوامی نہیں کرسکتے‘۔ اس آڈیو میں پی ٹی آئی سربراہ نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ پانچ اراکین پارلیمنٹ کو خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں نے پیغام دیا ہے کہ وہ پانچ بہت اہم ہیں۔ اس وقت ملک فکر مند ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم کسی طرح جیتیں‘۔ عمران خان نے کہا کہ اس بارے میں فکر مند نہ ہوں کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔ بھلے ہی وہ ایک کو توڑ دیں، یہ ایک بہت بڑا فرق پیدا کرے گا۔

جمعہ کے روز جاری کیا گیا یہ آڈیو کلپ پی ٹی آئی صدر عمران خان کا دوسرا آڈیو ہے۔ گزشتہ ہفتے، ایک آڈیو کلپ نے مبینہ طور پر عمران خان اور اس وقت چیف سکریٹری اعظم خان کے درمیان بات چیت کا انکشاف کیا، جسے امریکہ میں اس وقت کے سفیر اسد مجید کے ذریعہ شیئر کیا گیا تھا۔ پاکستان کی کابینہ نے پہلے آڈیو لیک معاملے سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

’جیو نیوز‘ کی خبر کے مطابق، کابینہ کمیٹی نے قانونی کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیک معاملہ ایک قومی تحفظ کا معاملہ ہے، جس کا قومی مفاد پر سنگین اثر پڑتا ہے۔ اس سے متعلق قانونی کارروائی اہم ہے۔ اس بابت وفاقی جانچ ایجنسی کو امریکی سائبر اور آڈیو لیک کی جانچ کا کام سونپا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی۔ قومی اسمبلی میں جب ووٹنگ ہوئی تو اپوزیشن کو مناسب اراکین کی حمایت ملی، جس سے ان کی حکومت اقلیت میں آگئی۔

تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ پڑے تھے۔ اس طرح سے عمران خان اقتدار سے باہر ہوگئے تھے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف وزیر اعظم بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے