نیو ارا کے بارہویں یوم تاسیس پر چیئرمن کا بڑا اعلان(جلد ہی نیو ارا ہاسپٹل، جونیئر کالج اور بورڈنگ اسکول کا آغاز)

یقیں محکم، عمل پیہم، محبت فاتح عالمجہاد زندگانی میں یہ ہیں مردوں کی شمشیریں شہر مالیگاؤں کی وہ منفرد شخصیت، جو پختہ عزم، با مقصد زندگی اور مستقل مزاجی کی زندہ مثال ہے۔ جن کی محنت اور کاوشوں کا

ثمرہ نیو ارا انگلش اکیڈمی کے نام سے شہر ہی نہیں تمام ملک و بیرون ملک میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ بلاشبہ وہ محترم اظہر جمیل انصاری سر صاحب ہی ہیں جنہوں نے 12 سال قبل تعلیم کے میدان میں قوم و ملت کی خدمت

کے پرخلوص جذبے کے تحت نیو ارا انگلش اکیڈمی کی بنیاد ڈالی اور آج وہ ننھا سا پودہ ایک تناور درخت کی شکل میں ہر کسی کو فیض یاب کررہا ہے۔ نیو ارا انگلش میڈیم اسکول میں 10 اکتوبر 2022 (بروز پیر) کی شام نیو ارا کے بارھویں یوم تاسیس کے فرحت و انبساط کے موقع پر ایک مختصر و شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز

محترم ساجد علی سر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مصدقہ میم نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیئے۔ محترمہ ثناء میم نے بڑے ہی دلنشیں انداز میں پروگرام کی مرکزی شخصیت محترم اظہر جمیل انصاری سر صاحب کا تعارف پیش کیا۔ سعود اختر سر کے ہاتھوں گل پیشی ہونے کے بعد سیما میم نے پاورپوائنٹ Powerpoint کے ذریعے کامیاب لیڈر کی صلاحیتوں کو ناظرین کے سامنے اجاگر کیا۔ بعد

ازاں فرحت میم کے تیار کردہ ویڈیو کو ناظرین کے روبرو L.C.D. پر پیش کرتے ہوئے مسفرہ میم نے نیو ارا اکیڈمی کے 12 سالہ مشکل مگر کامیاب سفر کا احاطہ کیا۔ یوم تاسیس کی پرمسرت تقریب میں اس وقت چار چاند لگ گئے جب محترم اظہر جمیل سر کی خدمت میں اسکول کے مستقبل قریب کا منصوبہ بند Infrastructure Model بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ نیو ارا انگلش اکیڈمی کے بانی اور روح رواں محترم اظہر جمیل صاحب نے اپنے زرین خیالات کے اظہار کے دوران متعین شدہ مقاصد اور منصوبہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے مستقبل قریب میں ایک وسیع و عریض کیمپس جس میں نیو ارا جونیئر کالج، بورڈنگ اسکول، ہاسٹل، مسجد، سوئمنگ پول، انڈور اور آؤٹ ڈور اسٹیدیم، پلے کورٹ اور شہر عزیز کے وسیع ترین ہاسپٹل کے آغاز کا تیقن دیا۔ انہوں نے اس ہاسپٹل کو اپنی والدہ محترمہ کے نام سے منسوب کرکے انہیں توشئہ آخرت پیش کیا۔ ساتھ ہی اپنی پوری فیمیلی کے ایثار و تعاؤن اور اسٹاف ممبران کی سخت محنت کو سراہا۔ اللہ رب العزت کا شکر بجالاتے ہوئے جہد مسلسل کی ترغیب دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے