بزرگوں کے کارناموں سے نئی نسل کو آشنا کرانا وقت کی ضرورت ہے

الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں تین روزہ الفرقان تعلیمی تقریبات بزرگوں سے منسوب

ماضی میں جن شخصیات نے شہر مالیگاوں میں دین و مسلک کے لیے اٙن تھک کوششیں کیں اور کافی قربانیاں دیں اُن محسنین کو لوگ فراموش کرتے جارہے ہیں۔اِسی بات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے گزشتہ20/اکتوبر تا 23/اکتوبر الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں ہوئے الفرقان تعلیمی کارکردگی و تقسیم انعامات اجلاس(ذہنی آزمائش،مظاہرہ پارہ عم برائے طلبا،مسابقہ پارہ عم برائے طالبات،سہ پارہ مسابقہ ناظرہ برائے طلبہ)کی تمام تر تقاریب شہر میں جن بزرگوں نے ماضی میں اپنی خدمات انجام دیں

اُن قابل اور بااثر شخصیات کے نام منسوب کیا گیا۔جن میں حافظ تجمل حسین حشمتی،حافظ محمد یعقوب اشرفی،حافظ مراد علی،حافظ محمد حنیف قادری کاملی،قاری محمد حنیف اور قاری محمد یونس علیہم الرحمہ کی شخصیات شامل تھیں۔

طلبہ کو اُن محسنین کے کارناموں اور دینی خدمات سے آگاہی دی گئی۔کہ ہمارے اسلاف نے ماضی میں قرآن کی خدمت کس انداز میں انجام دی ہے۔بالخصوص حافظ مراد علی کے والد حافظ رجب علی اور حافظ عبدالرحمن(بڑے حافظ جی)نے انیسویں صدی کے اختتامی سالوں میں جب عصری و دینی کسی درس گاہ کا مالیگاوں میں وجود نہیں تھا

اُن دنوں اپنے خود کے مکان میں طلبا کو بغیر کسی معاوضہ اور فیس کے قرآن کی تعلیم دیتے رہے۔اُن ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حافظ محمد یعقوب اشرفی،حافظ محمد حنیف قادری کاملی اور قاری محمد حنیف و قاری محمد یونس علیہم الرحمہ نے طلبا کو فی سبیل اللہ رضائے الہی کی خاطر اچھا قاری اور

بہترین حافظ قرآن بنایا۔آج بھی ضرورت اِس بات کی ہے کہ اُن خادمینِ قرآن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے طلبا کو بہترین قرآن پڑھنے والا اور اچھا حافظ بنایا جائے۔قرآن اور صاحب قرآن سے قوم کے نونہالوں کو قریب کیا جائے۔الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم کے زیر اہتمام ماسٹر عبدالرشید اور

کاملی محمد رمضان صاحبان کی سرپرستی میں جاری مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن صرف ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں 250/طلبا کا قافلہ چھ باصلاحیت اساتذہ کی نگرانی میں سنبھالے ہوئے ہے۔

سہ پارہ مسابقہ میں طلبہ نے جس خوش الحانی سے قرآن کی تلاوت کی اُس سے اِس بات کا اندازہ لگانا آسان ہے کہ بہت جلد تجوید سے متعلق قرآن خوش الحانی سے پڑھنے کے ایک خوشبودار ماحول کی نئی فضا الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم سے قائم ہوگی۔مخیّر حضرات سے التماس ہے کہ طلبا و طالبات کی معیاری تعلیم کے اِس مرکز کو اپنے تعاون کے ذریعہ سے استحکام دیں تاکہ ذمہ داران کو نظام چلانے میں دشواری نہ ہو۔

المرسلہ:شعبہ نشر و اشاعت الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے