ہاے وے اور شہرمیں ہورہی چوری کی واردات کو دیکھتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی شہر ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات

آج بروز منگل دوپہر دو بجے جنتادل لیڈر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے شہر ایس پی چندر کانت کھانڈوی صاحب سے خصوصی ملاقات کی اور ہاے وے پر ہورہی موبائل اور پیسہ چھیننے کے واقعات

اور اسی کے ساتھ ساتھ شہر میں ہورہی چوری کی واردات پر شکایت کی اور شہر ایس پی صاحب سے گزارش کی کہ شہر میں ہورہی اس طرح کی واردات پر روک لگے اس کیلئے پولیس انتظامیہ سخت کاروائی کرے


جس پر شہر ایس پی صاحب نے تعلقہ پولس اسٹیشن کے پی آے پاٹیل صاحب سے رابطہ کیا اور ہاے وے پر پٹرولنگ بڑھانے اور اس طرح کی واردات پر روک لگے اس کے احکامات جاری کیے


اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے علاوہ رحمانی عبید ، محمد اسرائیل ، محمد امین ، شہزاد ماسٹر ودیگر احباب حاضر تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے