Sanjay Rawat: سنجے راوت کی درخواست ضمانت پر 9 نومبر تک فیصلہ محفوظ

ممبئی: UNI کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے بدہ کو ممبئی کی ایک ‘چال کی تعمیر نو میں ہوئی اقتصادی گھپلے بازی کے الزامات کے تحت منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار شعلہ بیان شیو سینا رکن mp سنجے راوت کی دائر کردہ درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ 9 نومبر تک محفوظ کئے جانے کا حکم جاری کیا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راوت کو ماہ اگست میں گرفتار کیا تھا۔

خصوصی پی ایم ایل عدالت کے جج ایم جی دیش پانڈے کے روبرو آج ای ڈی استغاثہ اور دفاع کے دلائل کا اختتام عمل میں آیا جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کئے جانے کا اعلان کیا۔

حالانکہ استغاثہ نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئِے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے خلاف پختہ ثبوت موجود ہیں لہذا اسے ضمانت نہ دی جائے۔ سنجے راوت کے وکلاء نے ممبئی کے آرتھر روڑ جیل میں مقید سینا mp رکن پارلیمنٹ پر عائد الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ ملزم کے خلاف جو الزامات عائد کئے گئے ہیں اس کی نوعیت دستاویزات پر مبنی ہے، نیز جہاں تک رقوم کے لین دین کا سوال ہے اس کی تفصیلات بینک سے حاصل کی جا سکتی ہیں، نیز ایک طویل مدت سے ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے