دفتر جمیعتہ علماء مدنی روڈ پر ایم ایل سی ڈاکٹر سدھیر تانبے کی آمد

مورخہ 12 اکتوبر 2022 بروز بدھ پانچ اضلاع دھولیہ،ناسک،نندوربار،جلگاؤں،احمد نگر کے ایم ایل سی ڈاکٹر سدھیر تانبے صاحب دفتر جمیعتہ علماء مدنی روڈ پر اپنے رفقاء کے ہمراہ تشریف لائے ۔ نائب صدر الحاج مکی سیٹھ صاحب اور جنرل سکریٹری الحاج عبدالمالک سیٹھ بکرا والا صاحب کے ہاتھوں ڈاکٹر سدھیر تانبے صاحب کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ ابتدائی گفتگو میں سہیل ماسٹر نے جمعیتہ علماء کے قیام سے آج تک کے

فلاحی،سماجی،دینی،واصلاحی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مقامی دفتر جمعیت پر صدر جمعیت علماء مدنی حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر آن لائن سینٹر کا قیام عمل میں آیا جہاں سے بے شمار آن لائن سرکاری و نیم سرکاری کام عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بلا معاوضہ انجام دئیے جاتے ہیں جس میں گریجویٹ ووٹر لسٹ کا شمار بھی ہوتا یے ۔ ساتھ ہی ساتھ سہیل ماسٹر نے ڈاکٹر سدھیر تانبے سے مالیگاؤں کے اقلیتی علاقے میں رابطہ آفس کھولنے کا مطالبہ کیا جسے ڈاکٹر سدھیر تانبے صاحب نے فراخدلی سے قبول کیا ۔ قاری جلیل احمد جلیلی نے بھی مختصرا اظہار خیال کیا ۔ آخر میں ڈاکٹر سدھیر تانبے صاحب نے کہا کہ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کا ان کیساتھ ہمیشہ سے تعاون رہا ہے۔مزید انھوں نے گریجویٹ حضرات اور اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیساتھ ساتھSMBT ہاسپٹل سے علاج و معالجہ کے لئے استفادہ کرنے کی اپیل کی اور گریجویٹ حضرات سے گزارش کی کہ 30 اکتوبر سے قبل دفتر جمیعتہ علماء مدنی روڈ سے گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج کروائیں۔

اس باوقار تقریب میں جنرل سیکریٹری عبدالمالک بکرا،نائب صدر الحاج محمد مکی،خازن قاری انیس فہمی، قاری جلیل احمد جلیلی، مولوی عبیدالرحمن قاسمی، عبدالمتین قاسمی،مولانا ظہیر احمد ملی،عبدالرحمن پیارے، فقیر محمد، خالد سکندر، شبیر پہلوان ،عرفان مرغا، عبدالماجد شیخ ،کمال احمد،رضی انور،ابو عفان،یاسین عمر،بلال احمد،مسعود احمد،صاحبان نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے