Pakistan news:عمران خان کے قریبی کا بڑا انکشاف، کہا : ریلی میں AK 47 لے کر آیا تھا حملہ آور

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان فائرنگ میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو فورا ہی استپال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ عمران خان کو پیر میں گولی لگی ہے ۔

یہ حملہ ایک ریلی کے دوران ہوا ہے ۔ وہیں عمران خان کے قریبی اور پاکستان کے سینئر لیڈر فواد چودھری نے حملہ آور کو لے کر چونکانے والا انکشاف کیا ہے ۔ ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے کیلئے حملہ آور اے کے 47 لے کر آیا تھا، جس سے فائرنگ کی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حملہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ایک حملہ آور کو مار گرایا گیا ہے ۔ وہیں نیوز چنیل اے آر وائی کے مطابق ریلی میں دو حملہ آور تھے، جن میں سے ایک کو مار گرایا گیا ہے ۔

وہیں عمران خان کی حالت اب مستحکم ہے ۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے احتجاجی مارچ کے دوران جمعرات کو پنجاب صوبہ میں ان کے کنٹینر ٹرک پر حملہ کیا گیا، جس میں ان کے پیر میں گولی لگی ہے ۔ میڈیا کی خبروں میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔ یہ واقعہ پنجاب کے وزیر آباد کے اللہ والا چوک کے پاس پیش آیا ۔ جیو ٹی وی کی فوٹیج کے مطابق 70 سالہ خان کے داہنی پاوں میں گولی لگی ہے ۔ حملے کے وقت وہ جس کنٹینر میں سوار تھے، اس سے اتار کر پولیس انہیں ایک بلیٹ پروف گاڑی میں لے گئی ۔

چینل کے مطابق ایک شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس اس کو کسی نامعلوم مقام پر لے گئی ہے ۔شروع میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان محفوظ ہیں جبکہ کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ حالانکہ بعد میں پتہ چلا کہ عمران خان بھی زخمی ہیں اور ان کے پاوں میں گولی لگی ہے ۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ خان کے قریبی سینیٹر فیصل جاوید بھی اس حملے میں زخمی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے