کامریڈ لطیف جعفری بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے۔

آج اُس وقت بری طرح سے دھکا لگا۔ جب کامریڈ لطیف جعفری کے انتقال کی خبر کسی پارٹی ممبر کے ذریعے مجھ تک پہنچی۔ مجھے اپنے کانوں پر یقین نہیں رہا۔ لیکن مرضی مولیٰ کے آگے سب بے بس ہیں۔
کامریڈ لطیف جعفری صاحب سے میری آخری ملاقات لگ بھگ ایک مہینہ پہلے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے آفس پر ہوئی تھی۔


کامریڈ لطیف جعفری صاحب سے لگ بھگ 15 / 16 سال سے گہرے مراسم رہے ہیں۔ کامریڈ لطیف جعفری صاحب ہمیشہ ایک بزرگ کے طور پر اصلاح کرتے رہے ہیں۔ جس دن کامریڈ لطیف جعفری صاحب سے میری آخری ملاقات ہوئی تھی۔ اُس دن میں پارٹی آفس جارہا تھا۔ اور موصوف پارٹی آفس پر آۓ۔ دونوں کی ملاقات آفس کے دروازے پر ہی ہوئی تھی۔ کامریڈ موصوف کو کبھی مجھ سے شکایت نہیں رہی۔ لیکن اس دن انھوں نے مجھ سے کہا کہ تم کہاں جا رہے ہو۔ ایک بزرگ کامریڈ آۓ اور تم جارہے ہو۔ بہت زیادہ ضروری

کام ہونے کے باوجود کامریڈ لطیف جعفری صاحب کی باتوں نے مجھے رکنے پر مجبور کردیا۔ اور اچھا ہی ہواکہ میں نے کامریڈ موصوف کی بات کو مانتے ہوۓ ان کے پاس بیٹھ گیا۔ ورنہ پوری زندگی اس بات کا افسوس رہتا کہ کاش کامریڈ لطیف جعفری کی بات مان کر رک جاتا۔ میرے تو وہم و گمان میں بھی نہیں تھاکہ کامریڈ لطیف جعفری صاحب سے یہ میری آخری ملاقات ہوگی۔


کامریڈ لطیف جعفری صاحب کا اس طرح سے چلے جانا ان کے اہل و عیال کے ساتھ ہی بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے لئے بھی دکھ کی بات ہے۔ مرحوم موصوف کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کامریڈ لطیف جعفری صاحب 1960 سے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے متحرک رکن رہے ہیں۔ موصوف ترقی پسند مصنفین شاخ مالیگاؤں کے پہلے سیکریٹری رہے ہیں۔ سال 2000 میں کامریڈ لطیف جعفری صاحب بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری بھی رہے۔

کمیونزم و سوشلزم خیالات کے صحافی رہے۔ مرحوم کامریڈ لطیف جعفری صاحب میونسپل کونسل میں ملازمت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی ہر تحریک میں متحرک رہنے والے مرحوم کامریڈ لطیف جعفری کا نام کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ میں سنہرے حرفوں میں لکھا جائے گا۔ کامریڈ لطیف جعفری صاحب کے انتقال کرجانے پر بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کامریڈ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہے۔

کامریڈ فیضان انصاری، کامریڈ مرتضیٰ انصاری، کامریڈ راجو دیسلے، کامریڈ مہادیو کھوڈے، کامریڈ مشرف خان، کامریڈ چاند چیچا، کامریڈ رفیق بقریدی، کامریڈ واسع، کامریڈ مقصود انصاری بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مالیگاؤں شہر و ناشک ضلع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے