کرم ویر بھاو صاحب ہیرے تعلیم کے زریعے سماجی ترقی چاہتے تھے۔۔ پٹھان سر۔۔۔۔

مالیگاؤں؛ / مہاتما گاندھی ودیا مندر تعلیمی ادارے کے زیر انصرام جاری LVHاردو ہایء اسکول رمضان پورہ دیانے مالیگاؤں میں 06/11/2022کو گاندھی ودیا مندر تعلیمی ادارے کے فاونڈر، شکشن مہارشی کرم ویر بھاو صاحب ہیرے کی61وین برسی کے پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکول ہزا کے ہیڈ ماسٹر عابد پٹھان سر نے بھاو صاحب ہیرے کے متعلق اور ان تعلیم و ترقی کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا۔

وہیں "کل قاعدہ "کے نافذ کرنے کے بعد کسانوں کی ترقی کوتفصیل سے پیش کیا۔ اس پروگرام میں سرگانہ کالج کے ٹیچر منصوری انور سر نے بھی شرکت کی۔ اسی طرح تمام ہی اسٹاف نے کرم ویر بھاو صاحب ہیرے کی سمادھی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت سہیل سر نے کی جبکہ رسم شکریہ دستگیر احمدMAنے ادا کی۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لے شبانہ میڈم، ھمدانی میڈم، اور قربان احمد۔ نے بھر پور کوشش کی۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے