دیـوالـی کے موقـع پر "آننداچا شِدھا” اسکیـم کے تحــت آمـدار فـاروق شـاہ کے ہاتھـوں شیـواجی نگـر کے راشـن ہولـڈروں میں راشـن کِـٹ کی تقسیـم

دھولیہ
24 اکتوبر 2022
دیوالی کے موقع پر ریاستی حکومت کی خصوصی اسکیم "آننداچا شِدھا” کے تحت راشن ہولڈروں میں راشن کٹ کی تقسیم دھولیہ شہر کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ ہاتھوں کی گئی ۔ دیوالی کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ خوشی کا راشن اتوار سے لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ دیوالی کے موقع پر حکومت نے راشن کی دکانوں سے سوجی ، چینی ، میٹھا تیل ، چنا دال پر مشتمل خوشی کے راشن کے طور پر 100 روپے میں دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس پس منظر میں رکن اسمبلی فاروق شاہ نے دھولیہ شہر کے مولوی گنج سے متصل شیواجی نگر کی دکان نمبر 32 میں دیوالی کٹ کی تقسیم کا آغاز کیا۔ اس تقسیم کے دوران تمام مستحقین بے حد خوش نظر آئے ۔اس اسکیم کو مذکورہ مستحقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے اور وہ اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔

راشن کٹ تقسیم کرنے کے اس پروگرام کا اہتمام حاجی سلیم سیٹھ نے کیا تھا۔ اس موقع پر ایم آئی ایم ضلعی صدر ناصر پٹھان ، شہر صدر مختار بلڈر ، کارپوریٹر سعید بیگ خواتین ضلع صدر ڈاکٹر دیپ شری نائک ، شاہد سر ٹیپو ، مہیش گھوگے ، آصف پوپٹ شاہ ، اظہر سید ، غفار شاہ ، جلیل انصاری موجود تھے ۔

✒️ حلیـم شمـس الـدین انصـاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے