ائمہ٬علماءاورطلباءکےلیےاہم اعلان

خانقاہ رحمانیہ کے زیر اہتمام گزشتہ سال جولائی اوراگست کے مہینے میں مسجد لبیب انوری (واقع سوپر مارکیٹ ،مالیگاؤں)میں ایک ماہی خطابت کلاس کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں سو سے زائد مقامی علماء،حفاظ اور ائمہ مساجد نے براہ راست کلاس میں شرکت کی تھی،جب کہ آن لائن کلاس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد تین سو سے زائد تھی ،اس خطابت کلاس میں حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب(سجادہ نشیں خانقاہ رحمانیہ ،مالیگاؤں) نے انتہائی سہل اور مرتب انداز میں اسباق کی شکل میں خطابت کی تاریخ ،اس کے اصول وآداب اور مقررین کے اوصاف بیان کئے تھے۔


کلاس مکمل ہونے پر شرکاء کے درمیان تقریری مسابقہ رکھا گیا تھا اور ان کو انعامات بھی دئیے گئے تھے ۔اسی طرح تمام ہی حضرات کو سند سے نوازا گیا تھا۔
حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی تمام تقریریں اس وقت آن لائن پڑھنے والوں کے لیے نشر کی

جاتی تھیں، مگر ان کو تمام لوگوں کے لیے عام نہیں کیا گیا تھا، اب افادہ عام کی غرض یوٹیوب چینل پر ان تقاریر کو نشر کیا جارہا ہے۔ علماء کرام ،ائمہ مساجد ،مقررین ،عصری تعلیم یافتہ افراد،نیز مدارس اور اسکولوں کے طلبہ وطالبات خطابت کلاس کی ان تقریروں سے بہ آسانی استفادہ کرسکتے ہیں۔
خطابت کلاس کی ترتیب وار لنک نیچے درج ہے:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے