ایم ایس جی کالج باسکٹ بال ٹیم کی انٹر کالج ٹورنامنٹ میں ہوئی جیت

مالیگاؤں شہر ایم ایس جی کالج کی تاریخ میں پہلی بار ایم ایس جی باسکٹ بال ٹیم نے انٹر کالج ٹورنامنٹ میں فائنل تک عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل فاتح کا خطاب اپنے نام کیا ۔

ایم ایس جی کالج کی باسکٹ بال ٹیم نے 7 ستمبر

2022 کو نامپور کالج میں اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل فاتح رہی۔ ایم ایس جی کا لج باسکٹ بال ٹیم کےکوچ ڈاکٹر دینيش کراڈ کیسا تھ کھلا ڑیوں میں یاسر عرفات ( کپتان ) ، مومن دانش، عبدالله انصاری ،ابو سعد، کیف سید ، محمود انصاری اور نبیل احمد شامل تھے ۔

فائنل میچ کے بعد ضلع ناسک سیلیکشن کمیٹی نے ایم ایس جی کالج باسکٹ بال ٹیم کے چار بہترین

کھلاڑیوں مومن دانش، یاسر عرفات ( کپتان )، ابو سعد اور عبداللہ خلیل کا انتخاب انٹر زونل ٹورنامنٹ کے مقابلوں کیلئے کیا۔اس پورے ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض مالیگاؤں تعلقہ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و نیشنل ریفری زبیر اقبال، والمک پاٹل اور انکر گروڈ نے انجام دی۔

انٹر زونل کے مقابلے پونے شہر میں 10، 11 نومبر کو منعقد کئے جائیں گے۔ باسکٹ بال ٹیم کھلاڑیوں اور

کوچ کو ایم ایس جی کالج کے پرنسپل ڈی.ایف۔ شروڈے، وائس پرنسپل سی این نیکم اور دیگر ذمہ داران نے مبارکباد اور نیک خواہشات پی}ش کی۔

واضح رہے ایم ایس جی کالج باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی شہر مالیگاؤں کا نام کھیل کی دنیا میں روشن کر رہے ہیں ۔ ان کھلاڑیوں کی سراہنا اور معاونت ہونی چاہئے تا کہ ان کا انتخاب قومی ٹیم یا حکومت

شعبوں میں انھیں کیریئر بنانے کا موقع فراہم کر سکیں

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے