✳️ الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم کے طالب انیس احمد عبد الطیف کی شاندار کامیابی

✍🏻 مالیگاؤں :-* عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم کے ہونہار طالب علم انیس احمد عبد الطیف نے دارالعلوم اہلسنّت غوثِ اعظم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آل مالیگاؤں مسابقۂ حفظ پارۂ عم میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا انعام

حاصل کیا اس شاندار کامیابی پر جامعہ قادریہ نجمُ العلوم کے سربراہ اعلیٰ *آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)* نے مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب طالب علم اور جامعہ کے اساتذۂ کرام کو دعاؤں سے نوازا اسی طرح *حافظ مقصود اشرف اشرفی صاحب (ناظم اعلیٰ)* نے کہا کہ آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی سرپرستی میں *الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم*

کامیابی کے منازل طئے کررہا ہے وہیں جامعہ کے اساتذۂ کرام کی محنت اور بچوں کے تئیں فکر مندی قابل ذکر ہے جامعہ کے اساتذۂ کرام بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی دھیان رکھتے جس کا ثمرہ ہے کہ مسابقۂ قرآن، و دیگر دینی مقابلہ جاتی تقریبات میں *جامعہ قادریہ نجمُ العلوم* کی نمایاں کامیابی درج

کی جاتی رہی ہے اس کامیابی پر *سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (مجلسِ شوریٰ) و جملہ تمام شعبہ جات سے وابستہ مبلغین، معاونین، محبین* نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انیس احمد عبد الطیف و ان کے والدین، اساتذہ کو اپنی دعاؤں سے نوازہ ہےـ*💐 رپورٹ :- الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم (شعبۂ نشر و اشاعت مالیگاؤں)*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے