عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کا تین روزہ عالمی سالانہ سنی اجتماع

امیر سنی دعوت اسلامی حضرت علّامہ شاکر علی نوری کا شوشل میڈیا کے ذریعہ اعلان*گذشتہ 4 سالوں کی طویل مدت کے بعد عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کا عالمی سالانہ سنی اجتماع وادئ نور، آزاد میدان، ممبئی میں

16/17/18 دسمبر 2022ء کو منعقد ہونے کا اعلان امیر سنی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد شاکر علی نوری صاحب نے سنی دعوت اسلامی کے آفیشیل یوٹیوب چینل کے ذریعہ کیا اپنے اعلان میں حضرت نے کہا کہ یہ حتمی اعلان نہیں ہے مزید رد و بدل یا حالات کے مطابق حتمی

اعلان کردیا جائے گا۔ عالمی سالانہ سنی اجتماع کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ علمائے کرام، و دیگر دینی تنظیمیں ان تاریخ میں کسی بھی قسم کا پروگرام نا کریں۔ سنی دعوت اسلامی کا سالانہ اجتماع گذشتہ 27 سالوں سے مسلسل ایک ہی مقام پر کامیابی و کامرانی کے ساتھ ہوتا رہا

ہے گذشتہ چند سالوں سے ملکی حالات و کرونا وائرس کی وجہ سے اجتماع منعقد نہیں ہورہا تھا اب جبکہ ملکی حالات قدرے بہتر ہے اور کرونا وائرس کے اثرات ختم ہوچکے ہیں اور دیگر تقریبات بھی ماضی کی طرح بحال ہوچکے ہیں تو عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے ذمّہ داران نے سالانہ

سنی اجتماع کے انعقاد کا عزم ظاہر کردیا ہےـ اگر حالات بہتر رہے تو انشاءاللہ مذکورہ بالا تاریخ میں عالمی سالانہ سنی اجتماع اپنی سابقہ روایات کے مطابق انعقاد پذیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے