بـزمِ نشیـمن سوشـل گـروپ و بہلُـول سیٹھ چـوک ، مومن پورہ تاشا گلی نمبر 7 کـی جـانـب سـے گیـارھـویں شـریف کے مُبـارک موقـع پر نیـاز کا اہتمـام ۔۔!!

اس عظیـم الشـان نیـاز کے پروگـرام میـں رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کـو مدعو کـرکـے شـانہـا شـان استقبـال کیـا گیـا ۔۔!!

دھولیہ
11 نومبر 2022
ہر سال کی طرح اس سال بھی گیارویں شریف کے مبارک موقع پر بزمِ نشیمن سوشل گروپ اور بہلول سیٹھ چوک گلی نمبر 7 مومن پورہ ، تاشا گلی ، نوجوانِ اہلِ سنت کی جانب سے نیاز کا پروگرام تزک و احتشام سے منعقد کیا گیا ۔ تاشہ گلی ، بہلول سیٹھ چوک کے مکینوں نے بڑی تعداد میں اس نیاز کے پروگرام میں شرکت کی ۔

اس مبارک موقع پر شہر عزیز دھولیہ کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ کو بزم نشیمن سوشل گروپ و بہلول سیٹھ چوک کی جانب سے مدعو کیا گیا جہاں رکن اسمبلی فاروق شاہ کا شانہا شان استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی فاروق شاہ نے محلے کے ننھے بچوں کو ساتھ خوشگوار ماحول میں کچھ پل بِتایا ۔ نیاز شریف کے اس پروگرام کی کامیابی کیلئے بہلول سیٹھ چوک ، بزمِ نشیمن سوشل گروپ ، مومن پورہ گلی نمبر 7 کے نوجوانوں نے بے انتہا محنت کی ۔

حلـیم شمـس الـدین انصـاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے