جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دینے والی علامات(Symptoms indicating lack of blood in the body)

جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دینے والی علاما
خون کی کمی کے مسئلے کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔

خون کی کمی کو طبی زبان میں انیمیا کہا جاتا ہے جس کی کئی اقسام ہیں مگر سب سے عام قسم جسم میں آئرن کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے۔
زیادہ تر افراد کو انیمیا کا سامنا جسم میں آئرن کی کمی کے باعث ہی ہوتا ہے۔
آئرن کی کمی سے جسم مناسب مقدار میں خون کے سرخ خلیات بنانے میں ناکام رہتا ہے۔


اسی طرح جسم کو آئرن کی ضرورت ایک پروٹین ہیموگلوبن بنانے کے لیے بھی ہوتی ہے جو خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن لے جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
خون کے سرخ خلیات پورے جسم میں آکسیجن کو پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔
ہمارے جسم کے ہر حصے کو اپنے افعال کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور خون میں آکسیجن کی ناکافی مقدار سے مختلف علامات کا سامنا ہوتا ہے۔


خون کی کمی کی علامات
آئرن کی کمی کے باعث انیمیا کا سامنا کرنے والے افراد کو مختلف علامات کا سامنا ہوتا ہے جو درج ذیل ہیں۔
تھکاوٹ یا کمزوری۔
جلد کی رنگت زرد ہوجانا۔
سانس لینے میں مشکلات۔
سر چکرانا یا سردرد۔
دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جانا۔
سینے میں تکلیف۔
ہاتھ پیر ٹھنڈے ہوجانا۔
ناخن کمزور ہونا یا ٹوٹنا۔
بالوں کا تیزی سے گرنا۔
ہونٹوں کے کونے پھٹ جانا۔
مٹی، لکڑی یا برف کھانے کی خواہش بڑھ جانا۔
زبان سوج جانا۔
لیٹنے کے بعد ٹانگوں کو بلاوجہ ہلاتے رہنے کی خواہش۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے