شہر کی اس شخصیت کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں رضوان بیٹری والا!!

مالیگاوں شہر میں معروف سماجی کارکن رضوان بیٹری والا کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ان کے چاہنے والے کسی نہ کسی موقع پر اپنے یہاں شریک ہونے دعوت دے رہے ہیں
اسی سلسلے میں رضوان بیٹری والا نے اپنے بچپن کے دوست مرحوم پپو اناونسر کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور حالات سے آگاہی حاصل کی

رضوان بھائی نے بتایا کہ مرحوم نوراللہ پپو اناونسر شہر کی ان مخلص شخصیات میں سے ایک ہیں جنھوں نے عوام کی خدمت کے لیے نہ دن دیکھا نہ رات اور لوگوں کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش اور یہی وہ شخص ہے جسے وہ اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

مرحوم پپو اناونسر کے اہلخانہ کے ساتھ رضوان بیٹری والا عشائیہ میں شریک ہوئے اور ان کی داد رسی کی اور یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ ان کا ہر قدم پر ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر مرحوم پپو اناونسر کے فرزند نے بتایا کہ ان کے والد نے شہر کی عوام کے لیے انتھک محنت و کوشش کی ہے لیکن آج ان کے اہلخانہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں اور اب ان کے دروازے پر کوئی سیاسی لیڈر اب تک جھانکنے نہیں آیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ رضوان بھائی وہ شخص ہیں جو اب ان کے یہان داد رسی کے لیے آئے ہیں اور ان کے اس اقدام کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں اور آئندہ اب ہم ان کا ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ رضوان بیٹری والا شہر بھر میں اپنے تمام خاص و عام دوستوں اور عوام سے ملاقات کررہے ہیں ۔کبھی کبھار کہیں ضیافت کا اہتمام بھی ہوجارہا ہے جس سے لوگ رضوان بھائی کے مزید قریب ہوتے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے