اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج میں استقبالیہ پروگرام

مورخہ 15 نومبر 2022 صبح 11بجے اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج میں ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت انجمنِ اشاعتِ تعلیم کے سیکریٹری شکیل احمد شاہین نے کی ۔اس نشست میں اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے ہونہار اور
با صلاحیت ٹیچر جناب عبدالحفیظ سر صاحب کو آل انڈیا پیمانے پر منعقد کیے گئے

مولانا آزاد کی شخصیت پر مضمون نویسی کے مقابلے میں دوسرا نمبر حاصل ہونے پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اسی طرح دھولیہ کے نامور صحافی جناب عبدالحفیظ سر صاحب کو جلگاؤں کی عادل فاروقی تنظیم کی جانب سےخاند یش بھوشن ایوارڈ دیا گیا۔اس کے علاوہ ادارہ سوئس کی جانب سے منعقد کیے گئے مضمون نویسی اور نظم خوانی کے پروگرام میں اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی 3 طالبات کو اول اور چہارم انعام سے سرفراز کیا گیا ۔
مذکورہ تمام افراد اور طالبات کو اعزاز ملنے پر انجمنِ ہذا کے سیکریٹری شکیل احمد شاہین کے ہاتھوں نقد روپئے و انعامات سے نوازا گیا اور ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول ہذا کے پرنسپل مشتاق سر سپروائزر جمیل سر،عارف خان سر ،سلیم اختر سر ،نسیم میڈم ،تبسّم میڈم ،نازنین میڈم ،اور تمام اسٹاف و طلباء و طالبات حاضر تھے ۔نظامت کے فرائض عارف سر نے بحسن خوبی انجام دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے