وزیر اعلیٰ کی جان کو خطرے کے بارے میں حکام کو اطلاع ملنے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ

نئی دہلی، اکتوبر 3: پی ٹی آئی نے اتوار کو اطلاع دی کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی حفاظت میں اضافہ کر دیا گیا ہے کیوں کہ حکام کو ان کی جان کو خطرہ ہونے کے بارے میں مخصوص معلومات موصول ہوئی ہیں۔

ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کو ہفتہ کی شام کو ان پٹ موصول ہوا۔

ریاستی انٹیلی جنس کمشنر آشوتوش ڈمبرے نے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ انھوں نے کہا کہ مخصوص معلومات کے بعد ہم نے ضروری کارروائی کی ہے اور وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی کو زیڈ پلس سیکیورٹی کور ملتا ہے، جو اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے بعد دوسرا سب سے اعلیٰ سیکورٹی لیول ہے۔ زیڈ پلس سیکیورٹی کور میں نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے کمانڈوز اور پولیس اہلکاروں سمیت 55 اہلکار شامل ہوتے ہیں۔

ریاستی انٹیلی جنس کمشنر آشوتوش ڈمبرے نے اس پیش رفت کی تصدیقوزیر اعلیٰ کی جان کو خطرے کے بارے میں حکام کو اطلاع ملنے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کی۔ انھوں نے کہا کہ مخصوص معلومات کے بعد ہم نے ضروری کارروائی کی ہے اور وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

خطرے کے بارے میں ان پٹ کے بعد ممبئی میں وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ ورشا کے باہر اور تھانے شہر میں شندے کی نجی رہائش گاہ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انھیں اس طرح کی دھمکیاں پہلے بھی موصول ہوئی تھیں، لیکن ان کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا ’’مجھے پہلے بھی دھمکیاں مل چکی ہیں… چاہے وہ نکسلیوں سے ہوں یا ملک دشمن عناصر کی طرف سے…میں عوام کا آدمی ہوں۔ مجھے عوام میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی کیا سوچتا ہے، وہ کچھ نہیں کر سکتا۔‘‘

شندے نے کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، جو ہوم پورٹ فولیو کو بھی سنبھالتے ہیں، امن و امان سے نمٹنے کے لیے کافی اہل ہیں۔ ’’لہٰذا اگر کوئی کچھ بھی منصوبہ بنا رہا ہے تو وہ کامیاب نہیں ہوگا۔‘‘

گذشتہ سال اکتوبر میں ریاستی پولیس نے کہا تھا کہ شندے کو نکسلیوں کی طرف سے دھمکی آمیز خط ملا تھا۔ اس وقت وہ ریاستی شہری ترقی کے وزیر کے ساتھ ساتھ مشرقی مہاراشٹر کے ماؤ نواز سے متاثرہ گڈچرولی ضلع کے سرپرست وزیر تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے