ہم شہری مسائل حل کرنے کیلئے روز اول سے کوشاں رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں سلسلہ وار مسائل حل کریں گے

دم توڑتی کئی سیاسی پارٹیوں کو زندگی دینے کا کام ہم نے کیا، 12 نومبر معاملہ حالات بگاڑنے والے ہیرو بن رہے ہیں، جنتا دل اور راشٹروادی کانگریس پارٹی اور جنتا دل پر جم کر تنقیدمفتی اسماعیل کی تین سالہ کارکردگی پر جلسہ احتساب، ہزاروں افراد کی پرجوش شرکت مالیگاؤں :22 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل کے تین سالہ دور کا حساب پیش کرنے کیلئے آپکا نمائندہ آپکی عدالت میں جلسہ عام کا انعقاد حبیب لانس میں قائد و سالار واٹس ایپ گروپ کی جانب سے کیا گیا ۔ اس جلسہ عام میں مفتی اسماعیل کی اپیل پر کثیر تعداد میں شہریان نے شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے مفتی اسماعیل نے سیاست میں آنے کے متعلق تفصیل پیش کی اور بتایا کہ موصوف نے بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں بدعنوانی عروج پر تھی بیت المال کی حفاظت کرنا ضروری تھا ۔ شہر میں مسائل بڑھ رہے تھے۔

ہمارے ساتھیوں نے تیسرا محاذ بناکر چناؤ لڑنے کی ہمت کی اور اللہ کے فضل و کرم سے عوام نے ہمیں سب سے زیادہ 28 سیٹوں سے نوازا۔ اُس وقت ہم نے جنتادل کے ساتھ اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ مگر جنتادل نے پارٹی فنڈ مانگ ہمارے ساتھ اقتدار میں آنے سے انکار کردیا۔ ہم نے بہ حالت مجبوری کانگریس کے ساتھ اقتدار حاصل کیا۔ ایم ایل اے موصوف نے سیاسی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی مرتی ہوئی پارٹیوں کو نئی زندگی دی۔ اسمبلی چناؤ میں اترنے کے معاملے کو یاد دلاتے ہوئے مفتی اسماعیل قاسمی نے کہا کہ امن چوک کے جلسے میں شیخ رشید نے مجھے للکارہ تھا اور اس چیلنج کو ہم نے قبول کیا تھا۔ عوام نے ہمیں روپیہ بھی دیا اور ووٹ بھی دی تھی۔ تب سے لے کر آج تک ہم شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ آج کے حالات میں شہر میں اچھے راستے ہم بنانے کا کام شروع کیا ہے، اور مخالف لیڈر آصف شیخ بھی فنڈ لارہے ہیں۔ شہر میں راستے اچھے بنا رہے ہیں۔ ہمارے دور میں ہی کام ہورہا ہے۔ مفتی اسماعیل قاسمی نے 2014ء میں ہوئی ناکامی کے متعلق کہا کہ ہم نے اس ناکامی سے سبق حاصل کیا تھا اور اپنی خامیوں کو دور کرتے ہوئے 2019ء میں 40 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ 2019 میں کامیابی کے بعد حکومت تاخیر سے بنی اور پھر کورونا آگیا۔ کورونا کے

دوران بھی سب سے زیادہ فنڈ ہم نے علاج کیلئے دیا۔ ایم ایل اے موصوف نے سابق ایم ایل اے آصف شیخ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ فنڈ لاکر کام کررہے ہیں۔ اپنے 5 سالہ دور میں اگر ہر سال 10 کروڑ لاتے تو شہر سنگاپور بن سکتا تھا۔ مگر انہوں نے تعلیم کے نام پر فنڈ خرچ کیا۔ کیسے خرچ کیا؟ اس بات کو شہر سمجھتا ہے۔ ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی نے 40 سالہ جشن کے جلسے پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 40 سالہ جشن تھا کہ 40واں تھا؟ اصل میں سینئر لیڈر کو گھر بٹھانے کیلئے 40 سالہ جشن منایا گیا۔ شیوسینا سے اتحاد کے متعلق موصوف نے کہا کہ اصل میں دادا بھسے سے اقتدار کیلئے سانٹھ گانٹھ کی گئی، ندی کے اُس پاس زیادہ فنڈ دیا گیا اور آج ان کے خلاف بول کر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ شہر میں بڑھ رہے ٹیکس کے متعلق ایم ایل اے موصوف نے کہا کہ اصل میں جس وقت آصف شیخ میئر بنے تھے۔ اُن کے دور میں ہر سال 5 فیصد پانی پٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ آج کی پوزیشن میں بڑے شہروں سے زیادہ پانی پٹی ہمارے شہر میں عوام سے وصول ہورہی ہے۔ گھر پٹی بڑھانے کے متعلق شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے متعلق مفتی اسماعیل قاسمی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ہی گھر پٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا اور سروے کی ٹیم بھی

انہوں نے لائی ہے۔ اور اب ٹیکس میں اضافے کے متعلق ڈھونگ کیا جارہا ہے۔جلسہ عام میں ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی کو عوام کی جانب سے بیسٹ ایم ایل اے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ 12 نومبر معاملے میں سنسنی خیز خلاصہ 12 نومبر تشدد معاملے کے متعلق ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی نے کھل کر کہا کہ شہیدوں کی یاد گار کے پاس معاملہ ختم ہوگیا تھا۔ لیکن کسمبا روڈ سے آنے والے جلوس نے معامل بگاڑ دیا۔ ہنگامہ کرنے والے نوجوانوں کی وجہ سے حالات خراب ہوئے۔ اہم ذمہ داران بلاوجہ پھنس گئے اور آج 12 نومبر معاملے میں حالات بگاڑنے والے ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس معاملے میں کچھ افراد تو فرار ہوگئے تھے اور پھر سیاسی نقصان کے ڈر سے واپس آکر خود سپردگی کردی۔ 12 نومبر معاملے میں ایم ایل اے موصوف نے راشٹروادی لیڈر اور جنتادل دونوں پر تنقید کی۔ 12 نومبر معاملے میں جمعیۃ علماء کے رول کے متعلق کہا کہ جمعیۃ بلا تفریق کام کرتی ہے۔ ہم کوئی ذات، برادری، سماج دیکھ کر کام نہیں کرتے ہیں۔ 12 نومبر معاملے میں ایک سازش کے تحت جمعیۃ سے کیس واپس لیا گیا۔ اس معاملے میں جلد ہی سنسنی خیز خلاصہ کیا جائے گا۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی الگ ہوگا۔ آگرہ روڈ پر کامیاب دھرنا عوام کے جم غفیر کو ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے بجلی کمپنی اور آگرہ روڈ کا نمبر لگایا ہے۔ مسائل کو حل کرنے کیلئے دھرنا اندولن کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں سلسلہ وار مسائل کو حل کرنے

کیلئے نمبر لگایا جائے گا۔ اور شہر کی فلاح و بہبود کیلئے کوشش تیز ہوگی۔ موصوف نے شہر میں بڑھ رہے جرائم کے متعلق کہا کہ اب گٹکا، گانجہ، کتا گولی فروخت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا۔ اگر پولس نے ان کالے دھندوں پر کاروائی نہیں کی تو ہم خود گٹکے اور گانجے سے بھری گاڑیوں کو گھیر لیں گے اور انہیں پولس کے حوالے کیا جائے گا۔ اب ہم کسی بھی حالت میں بدعنوانی اور برائی کو برداشت نہیں کریں گے۔ افسران کو انتباہ دیتے ہوئے ایم ایل اے موصوف نے کہا کہ ان کے گھر شیشے کے ہیں۔ اب جس طرح ایک پولس آفیسر کو جیل بھیجا گیا، کارپوریشن کے افسران کیلئے بھی بساط بچھائی جائیگی۔ اس جلسے کی صدارت جمیل سیٹھ زر والا نے کی، اطہر حسین اشرفی سمیت دیگر مقررین نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ جلسے میں ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی کے ماننے والوں نے جوش و خروش کیساتھ شرکت کی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کو یہ پیغام دے دیا ہے۔ مفتی اسماعیل قاسمی اپنے بل بوتے پر کافی مضبوط ہیں۔ اس جلسے کے بعد ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی کے حامیوں میں زبردست جوش و خروش نظر آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے