مالیگاؤں سنیئر کالج کا پہلا یوم تاسیس ، یونیورسٹی لیول پر کامیاب کارکردگی

اساتذہ و طلباء کے تعاون سے تعلیمی ، ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی قابل مبارک باد ہیں

طلباء جوانی میں تعلیم حاصل کر نام ، نیکی اور نقدی کمانے والا بنے

مالیگاؤں : 23 اکتوبر (پریس ریلیز) طلباء تعلیم کو پوری توجہ اور ایمانداری کیساتھ حاصل کریں، اپنے والدین کے خوابوں کو پورا کریں، دوستوں کیساتھ وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ وہ اچھی تعلیم کیلئے اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں ۔شب بیداری سے گریز کریں ۔سخت محنت اور لگن سے ہی کامیابی ملتی ہیں

پڑھ لکھ کر اپنا اور اپنے خاندان کا نام روشن کریں اور خوشحال زندگی بسر کرنے والا بنے ۔اسطرح کا اظہار انجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کیا ۔موصوف آج 23 اکتوبر کو مالیگاؤں سنیئر کالج کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سنیئر کالج کی منظوری بھی یوں ہی نہیں حاصل ہوئی بلکہ اسکے لئے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑی اور بڑی مشقتوں کے بعد یہ ادارہ کامیابی کے ایک سال مکمل کررہا ہے ۔آج سے ٹھیک ایک سال قبل اس کالج کا آغاز 23 اکتوبر 2021 کو کیا گیا ۔اس موقع پر اسحاق سیٹھ نے طلباء اور کالج اسٹاف کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی ۔اس کے علاوہ انجمن معین الطلباء کے سیکرٹری سراج دلار سر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی قلیل وقت میں اسٹوڈنٹس نے بیش بہا کارنامہ انجام دیا اور مختلف مقابلوں میں شرکت کر بہت سارے انعامات حاصل کئے جو واقعی میں قابل مبارک باد ہیں ۔اسٹاف ممبران، پروفیسرس کی نیک نیتی اور پرخلوص خدمات کے عوض طلباء میں نکھار پیدا ہورہا ہے جو قابل مبارک باد ہیں ۔سراج دلار سر نے کہا کہ طلباء تین چیزوں پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ نام، نیکی اور نقدی کمانے کا وقت جوانی ہے۔ اپنی جوانی کی عزت اور احترام کریں اور فائدہ حاصل کریں۔سراج سر نے یہ بھی کہا کہ گرمی کا روزہ، سردی میں وضوع اور جوانی کی عبادت بھی اللہ تعالیٰ کو پسند ہے ۔اس لئے اپنی جوانی کا صحیح استعمال کریں اور کامیابی کو اپنا مقدر بنائیں ۔اسی طرح اس پروگرام میں رکن انجمن ڈاکٹر افتخار احمد انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب بچہ پہلی جماعت سے دسویں تک تعلیم حاصل کرتا ہے تو اسے جسم کی تعلیم ملتی ہیں لیکن جب وہ کالج میں آتا ہے تو اسے تعلیم کی روح سے روشناش کرایا جاتا ہے ۔

سوچ و فکر میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ ریسرچ کی تعلیم حاصل کرتا ہے۔ کالج ریسرچ پیدا کرنے کا نام ہے۔انہوں نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی مالیگاؤں سنیئر کالج جو آج ایک چراغ ہے دیکھتے دیکھتے ایک روشن آفتاب کی شکل اختیار کر پورے ملک میں یونیورسٹی کے روپ میں چھا جائے گا ۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ضیاء الرحمن سر نے کالج کے ٹیچنگ اسٹاف کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں کالج کو بہت سارے چیلنجس کا سامنا کرنا پڑا، یونیورسٹی کی گائیڈ لائن پر کھرا اترنے کی کوشش کامیاب ہوئی ہیں ۔کالج اسٹاف ممبران نے دن رات محنت کی۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سنیئر کالج ہی شہر کا واحد کالج ہیں جہاں سے طلبہ کے ساتھ طالبات بھی ڈویژنل اور اسٹیٹ لیول مقابلہ میں کامیاب ہورہی ہیں ۔انہوں نے طلباء کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سخت محنت کرتے ہوئے پورے ملک میں کالج کا نام روشن کریں گے کیونکہ ہماری انمجن کا تعاون ہمیں بہتر طور پر حاصل ہورہا ہے ۔ایک سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل ضیاء الرحمن زری والا نے کالج اسٹاف اور طلباء کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی ۔

اس موقع پر مختلف مقابلوں میں شرکت کر انعامات حاصل کرنے والے طلباء کا استقبال کیا گیا اور انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ ان میں اسٹیٹ لیول والی بال مقابلہ میں کامیابی کا پرچم لہرانے والی طالبہ ذکرہ بانو عبدالرحمن اور ڈسٹرکٹ لیول مہندی مقابلہ میں اول مقام سے کامیاب ہونے والی طالبہ انصاری غزالہ انجم محمد ابراہیم سمیت فٹبال، کوئز اور دیگر مقابلوں میں شامل ٹیموں کی کارکردگی قابل مبارک باد ہیں ۔قبل اسکے پروگرام کا آغاز سعدیہ پروین اسعد چاؤس کی قرات سے کیا گیا جبکہ حمد شریف عرشین نکہت جمیل احمد نے پیش کیا ۔اسی طرح نعت پاک کا نذرانہ ایمن لیاقت علی نے سامعین کے گوش گزار کیا ۔اغراض و مقاصد کے فرائض پروفیسر ثناء کوثر شیخ عثمان اور ایک سالہ کارکردگی کا جامع خاکہ پروفیسر ثناء کوثر اشفاق احمد نے ادا کیا ۔نظامت کے فرائض پروفیسر عمارہ اسماعیل اور رسم شکریہ پروفیسر جویریہ میم نے ادا کیا ۔اس موقع پر انمجن معین طلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا ،سیکرٹری سراج دلار سر، ڈاکٹر افتخار انصاری ،ڈاکٹر عرفان رحمانی ،راشد برکتی، صالح ابن تابش، حنیف شوال، مالیگاؤں ہائی اسکول کے پرنسپل زاہد حسین سر سمیت کالج ہٰذا کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف اور کثیر تعداد میں طلباء موجود تھے ۔(پی. آر. او. اے ایم ٹی کیمپس مالیگاؤں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے