ویمل پوڑی بارہ روپئے کی ہوگئی کینسر کا علاج ابھی بھی فری میں۔۔۔

مالیگاؤں شہر میں گٹکا کھانے کی لت عام ہوتی جا رہی ہے کئی لوگ کینسر اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے کئی لوگوں کی موت ہوگئی علماء بار بار ان چیزوں سے منع کر ہیں مگر اس تعلق سے بیداری کا فقدان ہے کسی زمانے میں گٹکا پوڑیاں پچاس پیسے کی ملا کرتی تھی مگر اب ان کے دام کافی بڑھ گئے ہیں

شہر میں سب سے زیادہ ويمل پوڑی فروخت ہوتی ہے جس کی قیمت اب دس سے بارہ روپیہ ہوگئی ہے -ڈرگ انسپکٹر بھی دھیان نہیں دیتے پولیس کا ہفتہ برابر شروع ہے گٹکا پوڑی کا دھندہ کرنے والے موج کررہے ہیں کروڑوں روپیہ لوگوں کا برباد ہورہا ہے صحت الگ خراب ہوتی ہے تھوکنے سے جا بجا گندگی ہوتی ہے شہریان کو اس لت کے خلاف نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے اس کے لئے شہر کے سرکردہ افراد کو کار آمد کوشش کرنی ہوگی ورنہ معاشرہ تباہ ہوجائےگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے