بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مالیگاؤں کے نو منتخب عہدیداران

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی کانفرنس 14 اگست بروز اتوار کو اسکس ھال میں منعقد کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 14 اگست کو ہوئی اس کانفرنس میں نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر مالیگاؤں شہر کمیٹی کا چناؤ نہیں ہوسکا تھا۔ اس وجہ سے ناشک ضلع کے لیڈران نے موجودہ سیکریٹری کامریڈ

مرتضیٰ انصاری کو پوری ذمّہ داری سونپتے ہوۓ۔ پوری شہر کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ 27 اگست 2022 بروز سنیچر کو پارٹی کے مہاراشٹر صوبائی سیکریٹریٹ کونسل ممبر کامریڈ راجو دیسلے اور ناشک ضلع سیکریٹری کامریڈ بھاسکر راؤ شندے مالیگاؤں آۓ تھے۔ کامریڈ راجو

دیسلے اور کامریڈ بھاسکر راؤ شندے کی نگرانی میں بحث و مباحثے کے بعد 9 لوگوں کی شہر کمیٹی پر اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا تھا۔ 24 اکتوبر 2022 بروز پیر کو ضلع سیکریٹری و مہاراشٹر صوبائی کونسل ممبر ” کامریڈ مہا دیو کھوڈے” نے مالیگاؤں شہر کمیٹی کی میٹنگ بلائی اور مالیگاؤں کے شہری مسائل سننے کے بعد انھوں نے کہا کہ

مالیگاؤں شہر میں کمیونسٹ پارٹی کو کام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ اور موجودہ سیکریٹری کامریڈ مرتضیٰ انصاری کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے انھیں پارٹی کے کام کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیۓ وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوۓ نوجوانوں کو آگے آکر پارٹی کی باگ دوڈ اپنے ہاتھوں میں لینا چاہیے۔ نوجوانوں کے جوش

خروش سے اور بزرگ کامریڈ کے تجربات سے پارٹی کو آگے لے جانا چاہیے۔ اس طرح کی امید کامریڈ مہا دیو کھوڈے نے ظاہر کی۔ اور ساتھ ہی ساتھ موصوف نے کامریڈ مرتضیٰ انصاری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ مرتضیٰ انصاری تقریباً 15 سے 16 سال تک پارٹی کے

سیکریٹری رہے۔ صرف مالیگاؤں شہر ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں ایسے واحد شخص ہیں۔ جو اتنے سالوں تک کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری رہے۔سبھی عہدے داران کا انتخاب شہر کمیٹی کے اتفاق رائے سے کیا گیا۔ جو کہ

مندرجہ ذیل ہیں۔ مالیگاؤں شہر سیکریٹری کامریڈ انصاری محمد فیضان عبدالمنّان، شہر جوائنٹ سیکریٹری کامریڈ مشرف خان نور محمد، کامریڈ شیخ چاند شیخ شہاب الدین(چاند چیچا)، مالیگاؤں تعلقہ سیکریٹری کامریڈ انصاری مقصود احمد رسول احمد، تعلقہ جوائنٹ سیکریٹری کامریڈ حاجی یعقوب حاجی نور الہدیٰ، تعلقہ جوائنٹ

سیکریٹری کامریڈ سنیتا سدھیر کلکرنی (کلکرنی میڈم) شہر کمیٹی رکن کامریڈ انصاری محمد مرتضیٰ محمد یوسف، کامریڈ زین العابدین عبدالستار، محمد صدیق حاجی نور الہدیٰ اس طرح پریس ریلیز شہر سیکریٹری کامریڈ فیضان انصاری نے جاری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے