مالیگاوں پریس ریلیز

جیل سے رہائی کے بعد 12 نومبر کے تمام بے گناہ لوگوں کے استقبالیہ پروگرام میں رضوان بیٹری والا نے کسمبا روڈ پر پیش آئے سانحے کو لے کر انتظامیہ کو چیلینج دیا تھا کہ اگر سنیچر کی صبح شہید عبدالحمید روڈ عرف کسمبا روڈ پر سے اتی کرمن نہیں ہٹایا گیا ساتھ ہی اگر بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت نہیں روکی گئی

تو رضوان بیٹری والا ہزاروں افراد کے ساتھ کسمبا روڈ پر اپنا احتجاج درج کرائیں گے۔
آج شہر کی عوام جس طرح کی قیادت اور لیڈرشپ چاہتی ہے وہ تمام خوبیاں رضوان بیٹری والا میں موجود ہیں۔

یہ ایک ایسا سماجی خادم جو بنا کسی ذات پات کی تفریق کے لوگوں کی مدد کو پہنچ جاتا ہے اور اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

بیٹری والا جیل سے رہائی کے بعد عوام کی ذاتی رائے جاننے اور شہری مسائل پر پہلے سے دگنی توجہ دے رہے ہیں تاکہ شہریان کو وہ بہتر مستقبل دینے کی ادنی سی کوشش کر سکیں۔

رضوان بیٹری والا نے شہر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انھیں طاقت پہنچایں انشا اللہ شہر بھر کے ہر اس شخص سے حساب لیا جائے گا جس نے خیر خواہی کے نام پر عوام کی پیٹھ پر خنجر گھونپا ہو۔ اس طرح کی پریس ریلیز رضوان بیٹری والا میڈیا سیل کی جانب سے موصول ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے