آمدار فـاروق شـاہ نے شہـداء کـے اہلِ خـانہ کـے سـاتھ بھـاؤبیج ( دیـوالـی ) منـائـی ..!!

دھولیہ 26 اکتوبر 2022 دیوالی میں بھاؤبیج کا تہوار بہت اہم ہے۔ بھاؤبیج کا تہوار بھائی بہن کی محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ تہوار ہندو کلینڈر کے مطابق کارتِک کے مہینے میں شُکل پاکش کے دوسرے دن منایا جاتا ہے ۔ اس دن بہنیں اپنے بھائیوں کو تلک لگاتی ہیں اور ان کی لمبی

عمر کی دعا کرتی ہیں اس کے بعد بھائی کی طرف سے بہن کو خصوصی تحفہ دیا جاتا ہے ۔ آمدار فاروق شاہ نے ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہید جوانوں اور کورونا وباء میں جان گنوانے والے جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ

دیوالی اور بھاؤبیج منانے کا ایک اختراعی اقدام کیا۔جناب فاروق شاہ نے شہیدوں کے گھر کا دورہ کیا۔شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دیوالی کی مبارکباد دی ۔کارگل میں لوئرمُنڈا ہائی وے پر دہشت گردوں سے تصادم میں بہادری سے لڑتے ہوئے جان گنوانے والے شہید جےونت وسنت راؤ سوریاونشی کی اہلیہ بھارتی جےونت سوریاونشی کے گھر اندرا گارڈن ، آنند نگر پہنچ کر اہلِ خـانہ سے ملاقات کی ،

کورونا وباء میں انتقال کر جانے والے کلّیانِی نگر کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل بھُوشن واگھ کی اہلیہ محترمہ منیشا بھُوشن واگھ کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی ، پولیس کانسٹیبل پرکاش پُنڈلِک مورے کی اہلیہ محترمہ شوبھا بائی پرکاش مورے کے گھر اہلِ خانہ سے ملاقات کی جو کہ کورونا وبا میں انتقال کر گئے ، آپریشن رکشک کے تحت

جنوبی کشمیر کے نیرپورہ گاؤں میں ایک دہشت گردانہ تصادم میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے منوہر رام چندر پاٹل کی اہلیہ منگیا نورجی راؤت کے اہلِ خانہ سے

ملاقات کی گئی اور دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائیاں اور دیگر تحفہ دیا گیا ۔ شہداء کے بچوں کے ساتھ آمدار فاروق شاہ نے وقت گزارا اور بچوں کو بیش قیمتی تحائف دیا ۔ اس موقع پر حاجی سلیم سیٹھ ، ایم آئی ایم کے ضلع

صدر ناصر پٹھان ، شہر صدر مختار بلڈر ، کونسلر سعید بیگ ، کونسلر غنی ڈالر ، کونسلر امیر پٹھان ، سابق کارپوریٹر ساجد سائی ، نثار انصاری ، آصف پوپٹ شاہ ، قیصر احمد ، رفیق پٹھان ، حلیم شمس الدین ، نظر خان ، ریاض شاہ ، ثاقب شاہ ، شعیب باغوان وغیرہ موجود تھے۔✒️ *حلـیم شمـس الـدین انصـاری* ایم آئی ایم ضلع صدر میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے