شیوسینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے حلف نامے کی تحقیقات میں ممبئی کرائم برانچ کا چھاپہ

ممبئی، 12 اکتوبر۔کرائم برانچ پولیس شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو دیئے گئے حلف نامہ کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو ممبئی کرائم برانچ پولیس نے کولہاپور میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ممبئی کرائم برانچ پولیس کے سینئر پولیس انسپکٹر دیپک ساونت نے کہا کہ شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) پارٹی کے خلاف باندرہ کے نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں شندے دھڑے کی طرف سے جعلی حلف نامہ بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس معاملے کی جانچ کے لیے ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم بدھ کو کولہاپور میں 4 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔شندے دھڑے کے رکن اسمبلی دھننجے منڈلک نے کہا کہ دوسروں کو غدار کہنے والوں نے جعلی حلف نامے بنا کر الیکشن کمیشن کو دیے ہیں۔ ممبئی کی کرائم برانچ اس کی مکمل تفتیش کر رہی ہے، بہت جلد سب کچھ عام لوگوں کے سامنے آ جائے گا۔دوسری طرف ادھو دھڑے کی پارٹی کے کولہاپور ضلع صدر سنجے پوار نے کہا کہ ان اضلاع کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لیے اس طرح کے دباؤ کی کارروائی کی جا رہی ہے

جہاں شندے دھڑے کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ اس قسم کی دباؤ کی سیاست کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے