. اُمّت کی شفاعت نبی کریم ﷺ کی محبت، صحابہ کرام کا ادب اور اہلِ بیت اطہار علیہم الرضوان کی موَدّت پر منحصر ہے(آلِ رسول سید محمد عالمگیر اشرف کچھوچھوی)

"محشر کے میدان میں امت کی بخشش اہلبیت اطہار علیہم السلام کی محبت و مودت کے بغیر نا ممکن ہے۔ اللہ رب العزت قرآن کریم میں ہم سے یہی ارشاد فرماتا ہے۔

رسول اکرم ﷺ نے دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے پر امت سے اجرت طلب نہیں کی لیکن جب محشر کے میدان میں امت بخشش کی طلبگار ہوگی تو مصطفٰی جانِ رحمت ﷺ انہیں کی شفاعت فرمائیں گے جنہیں اہلبیت اطہار سے محبت ہوگی، جنہیں مولائے کائنات علی مرتضیٰ سے محبت ہوگی،

جنہیں، سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا سے محبت ہوگی، جنہیں حسنین کریمین سے محبت ہوگی، جنہیں تمام آلِ مصطفٰی ﷺ سے محبت ہوگی۔ اسی لیے اپنے دلوں میں اہلِ بیت اطہار کی محبت کو پیدا کرو، نبی کی آل سے محبت جنت کی ضمانت ہے۔ عوام ان مسائل میں ہرگز نہ پڑے جس میں اختلاف ہو،

اپنے قلب کو رسولِ اکرم ﷺ کی محبت، صحابہ کرام کا ادب اور اہلِ بیت اطہار علیہم الرضوان کی موَدّت سے معمور کر لو، اہلِ بیت اطہار، ساداتِ کرام کی ذات بابرکات پر انگلی اٹھانا بند کرو، اس سے نہ آپ کا فائدہ ہے نہ آپ کی تنظیم کا فائدہ ہے”۔


اس طرح کا فکر انگیز خطاب حضور قائدِ ملت چوک رمضان پورہ مالیگاؤں میں آلِ رسول، شہزادۂ مولائے کائنات، حضرت علامہ مولانا الشاہ سید محمد عالمگیر اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی صاحب قبلہ نے آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے زیرِ اہتمام منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ذکرِ اہلِ بیت و عُرسِ حضور شیخ اعظم رحمۃ اللہ علیہ میں فرمایا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، حافظ و قاری، توصیف اشرفی صاحب قبلہ، خطیب و امام مسجد زینب بہار اشرفی نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔

  حضور مجاہدِ اسلام سید محمد عالمگیر اشرف صاحب قبلہ نے مسجد اہلسنت پیر عبدالغفور میں نمازِ جمعہ کی امامت فرمائی، آپ نے نمازِ جمعہ سے قبل بھی عوام سے مختصر فکر انگیز خطاب فرمایا، نماز مغرب اولیاء مسجد کسمبا روڈ میں ادا کی۔ بروز جمعہ کو منعقدہ اس عظیم الشان پروگرام میں آلِ رسول ﷺ کے ایک دیدار اور فکر انگیز خطاب کو سننے کے لیے عوام کا جم غفیر اُمڈ پڑا۔  
 
موصوف نے آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ شاخ مالیگاؤں و ادارہ حضور قائدِ ملت کے تمام ذمہ داران کو خوب دعاؤں سے نوازتے ہوئے آگے مزید محنت سے دین و سنیت کا کام کرنے کی تلقین کی۔ بعد نماز مغرب شروع ہونے والا پروگرام رات دس بجے اپنے اختتام کو پہچا، اس پروگرام میں شہر مالیگاؤں کے مشہور علماء کرام و سرکردہ شخصیات رونقِ اسٹیج رہے۔ 

شعیب اشرف
رکن آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ مالیگاؤں ضلع ناسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے