عید میلاد النبی(صلی اللہ علیہ وسلم) براہ اظہار تشکر

معزز و محترم قارئین
کرام کبھی آپ نے یہ بھی سوچا کہ” میلاد ” کے معنی کیا ہیں،


سنئے! میلاد عربی زبان کا لفظ ہے میلاد کے معنی پیدائش ” میلاد النبی ” یعنی نبی کی پیدائش –
اب یہاں دو سوال پیدا ہوتے ہیں، ایک تو یہ کہ ولادت و پیدائش
تو سبھی کی ہوئی ہے،


ہم اور آپ بھی پیدا ہوئے تمام اولیا کی بھی
پیدائش ہوئی ، تمام انبیاء علیہم السلام کی بھی ولادت ہوئی مگر کیا وجہ ہے ؟ کہ ہم مسلمان کسی کی ولادت و پیدائش کا خیال نہیں رکھتے اور،
اور حضور خاتم النبیین
صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی نبی و رسول کا جلسئہ میلاد
منعقد نہیں کرتے – ہم تمام انبیاء اور رسولوں


پر ایمان لاتے ہیں- سب کی تعظیم و تکریم بھی
کرتے ہیں، مگر میلاد شریف صرف خاتم النبیین ہی کا پڑھتے ہیں،
آج تک کبھی آپ نے نہیں سنا ہوگا کہ کسی نے حضرت آدم، حضرت ابرراہیم ، حضرت موسی’، حضرت عیسی’
وغیرہ انبیاء علیہم الصلو’ت والسلام کا میلاد پڑھا ہو، یا ان کی
ولادت و پیدائش کا بیان کرنے کے لئے کوئی محفل سجائی ہو،


دوسرا سوال یہ ہے کہ آخر میلاد مصطفی’صلی اللہ علیہ وسلم میں وہ کون سی ایسی خصوصیت ہے؟ کہ مسلمان آج تک اپنے رسول کی ولادت و پیدائش کو نہیں بھول سکا، غور تو کیجیئے کہ
مسلمان اپنے تخت و تاج اور سلطنت کو بھول گیا، اپنے جاہ و حشمت ،اور شان و شوکت کو بھول گیا، اپنے اسلاف کے کارناموں اور ان کی عزت و عظمت کو بھول


گیا، اپنا سب کچھ بھول گیا مگر آج تک اپنے رسول کی پیدائش اور ولادت کو فراموش نہیں کرسکا، دیکھ لیجیئے شادی ہوتو میلاد شریف، غمی ہوتو میلاد شریف، فرزند تولد ہو تو میلاد شریف
نیا مکان بناتو میلاد شریف،
مسلمانو ! ان دونوں سوالوں کا جواب بہت اہم ہے،
پہلا سوال یہ ہے کہ صرف نبی آخر الزمان
صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا میلاد شریف کیوں ہوتا ہے دوسرے
انبیاء اور رسولوں کا


میلاد شریف کیوں نہیں پڑھا جاتا ؟
اور دوسرا سوال یہ ہے کہ چودہ سو برس گذر جانے کے باوجود
مسلمان اپنے رسول کی
ولادت اور پیدائش کو
کیوں فراموش نہیں کر سکا-
والا جناب پہلے سوال کا جواب تو یہ ہے کہ بے شک تمام اور رسولوں کی پیدائش ضرور ہوئی
مگر یاد رکھئے !
کہ جس طرح حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت اور ان کی ہر ہر
صفت بے مثل و بے مثال ہے اسی طرح بلا مبالغہ ان کی پیدائش اور ولادت بھی بے مثل و بے مثال ہے،
آج تک جتنے پیدا ہونے والے پیدا ہوئے سب روتے ہوئے ہی پیدا ہوئے


آپ یہ سن کر حیران ہوجائیں گے کہ اسی آسمان کے نیچے اور اسی زمین کے اوپر ایک ایسا بھی پیدا ہونے پیدا ہوا ہے جو روتا ہوا
نہیں پیدا ہوا،بلکہ تمام جہان کے روتے ہوئوں کو ہنساتا ہوا پیدا ہوا،
وہ پیدا ہونے والے کون ہیں؟
سنئے ! وہ مکہ مکرمہ میں حضرت عبد اللہ کے گھر ، حضرت بی بی


آمنہ کی گود میں پیدا ہوئے ، یہ وہ مولود مسعود ہیں جو پیدا ہوکر روئے نہیں بلکہ پیدا ہوتے ہی حمد الہی’ کا خطبہ پڑھا، اور
سر سجدئہ معبود میں
رکھ کر یہ حق سےعرض کی،
یا رب ھب لی امتی
یا رب ھب لی امتی ماخوذ
عزیز گرامی قدر علامہ
حافظ جمیل احمد عرف ابو زہرہ رضوی
مصنف کتب کثیر کے برادر صغیر طفیل احمد
رضوی نے نئے مکان میں منتقل ہونے کے حسین موقعہ پر نئے مکان پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پروگرام ترتیب دیا حضرت لسان العصر علامہ قمر الزماں اعظمی خطیب اعظم بر صغیر و عالم و معین الزماں بارایٹ لاء و علامہ محمد ارشد مصباحی و جناب محمد میاں مالیگ وغیرہ مشاہیر کو مدعو کرکے ویک ڈے میں یعنی جمعرات کو اول اذان دی گئی بعدہ اجتماعی قرآن خوانی ہوئی اختتام کے بعد پروگرام کا آغاز کم سن
اطفال نے یکے بعد دیگرے حافظ محمد صہیب رضا، محمد عمیر رضا، حافظ محمد افضال نصیر ، حافظ حسنین رضا و حافظ محمد حزیفہ قادری اشرفی مانچسٹر نے خوش الحانی کے ساتھ پڑھ کر خوب داد وصول کیا ،تلاوت قرآن کے نعت خوانی کے لئے محمد حسین و محمد اعظم ،و معین اختر،و


محمد حسان قادری ،
جناب اقبال احمد وارثی ، مرتضی’احمد
اور طفیل احمد وغیرہ
اور تقاریر علامہ قمرالزماں اعظمی و علامہ محمد ارشد مصباحی و محمد میاں مالیگ و نیاز احمد مالیگ اور جناب معین الزماں اعظمی بار ایٹ لاء نے اپنی شرکت سے پروگرام میں چار چاند لگا دیئے آخیر میں چار قل شریف اور صلو’ت و سلام کے بعد دعوت طعام سے مشرف ہوئے
مرحوم و مغفور مولانا سراج احمد نوری و دیگر تمام کے نام بخشش کی دعا کی گئی،
رپورٹ عثمان نواز
راچڈیل لنکا شائر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے