رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کے طلباء کا ریڈیو ٹیلی سکوپ پونہ کا دورہ

مالیگاؤں (پریس ریلیز) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس کے طلبہ و طالبات کے وفد نے گزشتہ روز جائنٹ میٹرویو ریڈیو ٹیلی سکوپ (جی ایم آر ٹی) پونہ مہاراشٹر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ جہاں جائنٹ میٹرویو ریڈیو ٹیلی سکوپ کے ذمہ داران نے وفد کا استقبال کیا۔

طلبہ و طالبات نے مختلف اسٹوڈنٹس، ٹیکنیکل سیکشنز کے علاوہ فلکی طبیعیات (خلائی سائنس کی ایک شاخ جو طبیعیات کے قوانین کا اطلاق کرتی ہے)، 45 میٹر قطر کی پیرابولک ریڈیو دوربینیں وغیرہ کا دورہ کیا جو میٹر طول موج پر مشاہدہ کرتی ہیں۔

جہاں شفٹ انچارج نے طلبا کو پیرابولک ریڈیو دوربینیں سے متعلق معلومات فراہم کی۔ طلبا وفد نے ریڈیو دوربینیں کے مختلف سیکشن کے دورے پر طبیعیات کے قوانین اور ریڈیو دوربینیں روم میں خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ وہیں طلبا نے دورے کے اختتام پر جائنٹ میٹرویو ریڈیو ٹیلی سکوپ کے ذمہ داران و شفٹ انچارج کے ساتھ گروپ فوٹو بھی نکلوائیں۔

اس تعلق سے رائل یونیورسل اسکول کے پرنسپل سید ظہیر نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد طلبا کو فلکی طبیعیات کے قوانین اور ریڈیو دوربینیں سے آگاہ کرنا اور ماہرین کے تجرباتی مصنوعات سے روشناس کروانا ہے۔ تاکہ طلباء میں قوم کی تعمیر و ترقی کی کوششوں کا جذبہ پیدا ہو۔ اور اس طرح کے مطالعاتی دورے طلباء کے علمی استعداد میں

اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ جبکہ اس موقع پر انہوں نے

چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور ریحان عبدالمطلب کے ساتھ ساتھ معاونت کرنے والے تمام اساتذہ و سرپرست کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے