شیوسینا لیڈر سدھیر سوری کا گولی مار کر قتل، دھرنے کے دوران ہوا تھا حملہ، شوٹر سندیپ سنگھ گرفتار

امرتسر: امرتسر میں شیوسینا کے لیڈر سدھیر سوری کو جمعہ کی دوپہر اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ گوپال مندر کے باہر کوڑے دان میں بھگوان کی مورتیاں ملنے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بھیڑ میں سے کسی نے ان پر گولی چلا دی ۔

انہیں سنگین حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں ان کی موت ہوگئی ۔ حملہ کے بعد علاقہ میں افراتفری مچ گئی ۔ پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے شوٹر سندیپ سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے ۔پورے علاقہ کو چھاونی میں

تبدیل کردیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سدھیر سوری گینگسٹر کے نشانے پر تھے اور ان پر حملے کی سازش رچی جارہی تھی ۔

کچھ دنوں پہلے گرفتار کئے گئے ایک گینگسٹر نے پولیس پوچھ گچھ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اس کو سدھیر سوری پر حملہ کرنا تھا اور وہ اس کیلئے ریکی کرچکا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے