ممبئی آزاد میدان دھرنے معلمات کی بچوں کیساتھ شرکت، 14 سے 17 نومبر سخت احتجاج

مالیگاؤں شہر سے دو سو سے زائد معلمین و معلمات کی روانگی، اسکول انتظامیہ و ہیڈ ماسٹرس کا تعاون طلب، میٹنگ میں فیصلہ

ممبئی : 13نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اب معلمات بھی اپنی جائز تنخواہ کے لیے اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ ممبئی کے آزاد میدان میں غیر اعلانیہ ٹیچرز فیڈریشن (اگھوشت شکشک مہا سنگھ) کی احتجاجی تحریک میں شامل ہو گئی ہیں۔ غیر اعلانیہ ٹیچرز فیڈریشن کے احتجاج کو 250 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 3961 غیر اعلانیہ پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اور نیچرل اضافی ڈیوژن کے اساتذہ کیلئے گرانٹ کا اعلان 15 نومبر 2022 کو کیا جائے گا۔

آج سے ہی مہاراشٹر کے کونے کونے سے اساتذہ آہستہ آہستہ ممبئی کی طرف بڑھنے لگے ہیں۔چونکہ کچھ اساتذہ کے پاس ممبئی جانے کے لئے روپیہ پیسہ نہیں ہیں اس کے باوجود بھی اساتذہ ممبئی پہنچ رہے ہیں۔ اب تک 400 سے زائد احتجاج تنخواہ کے حصول کے لیے کئے جاچکے ہیں لیکن کچھ ہاتھ نہیں آ رہا۔ بعض اساتذہ کا خیال ہے کہ اگر اگر سرکار چاہتی تو تنخواہ شروع ہو جاتی لیکن ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ تمام اسکول سیاسی رہنماؤں کے ہیں۔حکومت بھی اس میں زیادہ تاخیر نہیں کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔اسکولوں کے ذمہ داران کو بھی تحریک میں حصہ لینا تھا کیونکہ گرانٹ ٹیچرس کو نہیں بلکہ اسکولوں کو ملنے والی ہیں ۔

لیکن اب مہاراشٹر کے تمام غیر اعلانیہ اساتذہ 15 نومبر 2022 کے دن کا انتظار کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں مہاراشٹر راجیہ اگھوشت شکشک مہا سنگھ غیر اعلانیہ اساتذہ کے سنجے رنگاری، ببن ییولے، بھرت جمانک، سومناتھ پتنگے، پانڈورنگ راہتے کی رہنمائی میں آزاد میدان میں دھرنا جاری رکھا اور مہاراشٹر کے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کریں اور آزاد میدان میں تاریخی احتجاج درج کرتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے سرکار کو فیصلہ لینے ہر مجبور کریں۔

اس سلسلے میں مہا سنگھ کے ذمہ دار بھرت جامنک سر نے مالیگاؤں ہائی اسکول کے شیخ زاہد سر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے مالیگاؤں و تعلقہ کے اردو مراٹھی نان گرانٹ اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ آزاد میدان میں 14 نومبر سے 17 نومبر تک خصوصی طور پر شریک رہیں اور سرکار ہر دباؤ بنانے کی کوشش کریں ۔اس کے علاوہ یہاں یہ بات کا خلاصہ ضروری ہے کہ نان گرانٹ اساتذہ کی اپیل پر چند اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر و اسکول انتظامیہ چیئرمین نے تعاون کا مظاہر کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کو ازاد میدان دھرنے میں شرکت کی اجازت دے دی ہیں ہم انکے شکر گزار ہیں ۔اسی طرح شیخ زاہد، ندیم سر، افتخار سر، وسیم سر ،ظہور زمزم سمیت سوپان سر، روہت بورسے سر نے بتایا کہ

مالیگاؤں شہر سے تقریبا دو سو سے زائد اساتذہ و معلمات دھرنے میں شرکت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔معلمین و معلمات نے ممبئی دھرنے میں شرکت کیلئے اپنی رضا مندی اور رجسٹریشن کرلیا ہے ۔مالیگاؤں شہر سے اساتذہ کا قافلہ مورخہ 14 نومبر کی شب 4 بجے مالیگاؤں سے منماڑ بذریعہ ٹرین پنچوٹی ایکسپریس سے ممبئی کیلئے روانہ ہوگا ۔اس طرح کی تفصیلات شیخ زاہد سر نے دی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے