ریاسـتی حکـومـت نے 73 کـروڑ کے فنـڈ پـر لگے ہوئـے اسٹـے آرڈر کو ختـم کـر دیـا ..!!

رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کی کاوشـوں کـو کامیـابـی ..!!

دھولیہ
4 نومبر 2022
دھولیہ شہر حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے حال ہی میں ریاستِ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی اور شہر دھولیہ کے تقریباً 73 کروڑ کے کاموں پر سے روک ہٹانے کی درخواست کی ۔ رکن اسمبلی فاروق شاہ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دھولیہ شہر حلقہ اسمبلی کے 73 کروڑ کے کام کی معطلی کو ہٹا دیا۔

موخر کاموں میں بنیادی طور پر ایکویرا دیوی مندر، دیو پور میں 3 کروڑ کے فنڈ سے عقیدت مندوں کی رہائش ، تقریب حال ، داخلی دروازے اور دیگر تعمیراتی کام شامل ہیں۔ ریاست کی شندے حکومت نے مہاراشٹر میں تقریباً 914 کروڑ روپے کے مختلف کاموں کو روک دیا تھا۔ اس میں دھولیہ شہر کے حلقے میں شہری ترقیات کے محکمہ ، سماجی انصاف کے محکمے ، محکمہ تعمیرات عامہ ، محکمہ الپ سنکھیان ، محکمہ سیاحت اور طبی تعلیم سے متعلق تقریباً 73 کروڑ کے کام شامل ہیں۔ان کاموں میں بنیادی طور پر ایکویرا دیوی مندر کے علاقے میں ترقیاتی کام اور بھاؤ

صاحب ہیرے گورنمنٹ میڈیکل کالج دھولیہ میں تقریباً 19 کروڑ روپے کی اندرونی سڑکیں ، واٹر ٹینک اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں اسی طرح 12 کروڑ روپے کی لاگت سے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کی عمارت ، 5 کروڑ روپے سے وڑجئی روڈ اور کروڑوں روپے کے دیگر کام شامل ہیں ۔ تمام کام ٹینڈر کی سطح پر ہیں اور ورک آرڈر کے بعد جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا ۔

✒️حلـیـم شمـس الـدیـن انصـاری ..!!
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے