ورلڈ کپ کا خواب ٹوٹا، روہت شرما نے ہار کیلئے کس کو ٹھہرایا ذمہ دار

ایڈیلیڈ : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جمعرات کو سیمی فائنل میں ہندوستان کو دس وکٹ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ اب انگلینڈ کا سامنا اتوار کو پاکستان سے ہوگا ۔ 169 رنز کے ہدف کا پیچھے کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 170 رنز بناکر 10 وکٹوں سے ہندوستان کو ہرادیا

۔

انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے 49 گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 80 رنز اور ایلیکس ہیلس ناٹ آوٹ 86 رنز بنائے ۔ ہندوستانی گیند باز وکٹ کیلئے ترستے رہ گئے ۔ ہیلس کو پلیئر آف دی میچ کا خطاب ملا ہندوستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی ۔ سلامی بلے باز کے ایل راہل ایک مرتبہ پھر بڑے میچ میں ناکام رہے اور صرف پانچ رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔ پچ پر مل رہی اضافی اچھال کے خلاف ہندوستانی بلے بازوں کی کمزوری کھل کر سامنے آئی ۔

کپتان روہت شرما نے بہت ہی دھیمی بلے بازی کی ۔ انہوں نے 28 گیندوں میں صرف 27 رنز بنائے ۔ پہلے اوور میں صرف 62 رنز بنے ۔ سیمی فائنل میچ میں ہارنے کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جس طرح کا کھیل ہم نے آج دکھایا ہے، اس سے بہت مایوس ہوں ۔ ہم نے اننگز کے آخر میں اچھی بلے بازی کی، لیکن ہماری بلے بازی بالکل بھی دھاردار نہیں رہی ۔ یہ ایسی وکٹ نہیں ہے، جہاں کوئی ٹیم 16 اوورز میں میچ جیت لے ۔ گیند سے ہماری کارکردگی

انتہائی مایوس کن رہی ۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل جیسے بڑے میچ میں دباو سے نمٹنا آسان نہیں ہوتا ۔ حالانکہ ہمارے ساتھی کھلاڑیوں نے دباو میں آئی پی ایل میں کئی میچز کھیلے ہیں ۔ آپ کسی کو دباو سے نمٹنا نہیں سکھا سکتے ۔ جس طرح سے ہماری گیند بازی کی شروعات ہوئی، اس کو بالکل بی اچھا نہیں کہا جاسکتا ۔ روہت نے مزید کہا کہ ہم شروعات میں تھوڑا نروس ضرور تھے.

لیکن جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں کو دینا ہوگا ۔ انہوں نے یقینی طور پر بہت ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ ہم صحیح سمت میں گیند بازی کرنا چاہتے تھے اور انگلینڈ کے بلے بازوں کو شاٹ لگانے کیلئے کوئی روم نہیں دینا چاہتے تھے، لیکن ہم اس میں کامیاب نہیں پوپائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے