مامکو بینک کے نومنتخب ڈائریکٹروں کا ادوئے ہیرے نے شاندار استقبال کیا

مالیگاﺅں /گذشتہ دنوں مالیگاﺅں مشہور ومعروف مامکو بینک کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا جس کے رو ح رواں سینئر سیاسی لیڈر راجندر بھیا بھونسلے تھے ۔ اور انھی کی رہنمائی میں بینک ترقی کی طرف گامزن ہے اور اس بار انھی کی حکمت عملی سے بینک کا الیکشن بھی بلا مقابلہ عمل انجام پذیر ہوا۔ اس تعلق سے NDCCبینک کے سابق

چیئر مین و تعلقہ BJPکے نوجوان لیڈرڈاکٹر ادوئے پرشانت ہیرے نے مامکوبینک کے تمام ہی نو منتخب ڈائریکٹروں کا شاندار استقبال کیا اوراپنی صدارتی تقرر میں بینک کے متعلق کوآپریٹیو سیکٹر میں آنے والی مشکلات وسرکاری سطح پر بینکوں کو ملنے والے سہولیات کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے کو آپریٹیو سیکٹر میں ملنے والی سہولیات کے متعلق اہم معلومات فراہم کی ۔

اس استقبالیہ پروگرام میں تمام ہی سماجی وسیاسی لیڈران وشخصیات جیسے سابق میئر شیخ رشید، پرساد باپو ہیرے، راجندر بھیا بھونسلے ، ڈاکٹر سریش نانا نکم، ڈاکٹر تشار شیواڑے، سنیل گائیکواڑ، بنڈو کاکا بچھاﺅ سندیپ پوار، دیوا پاٹیل ، پون ٹھاکرے، داداجادھو، ونود شیلار، ونکٹیش بینک کے وائس چیئر مین لکی دادا کھیرنارکے علاوہ کرب جوار کے گرام پنچائت اور پنچایت سمیتی کے سرپنچ اور لیڈران موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے