عوامی ضرورت کا خیال کرتے ہوے مولانا عبدالحمید نعمانی پل کو فوراً تعمیر کیا جاے جنتادل سیکولر

بروز پیر کو جنتادل لیڈر مستقیم ڈگنیٹی صاحب عبدالباقی راشن والے ودیگر احباب نے کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی سے ملاقات کی اور کارپوریشن کمشنر کو مطالباتی میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی حد میں واقع باغ محمود جو کہ ایک گھنی آبادی والا علاقہ ہے یہاں کے رہنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق قلعہ ، اسلام آباد ، غالب نگر ، رسولپورہ قلعہ جھوپڑپٹی سے ہے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو باغ محمود آنے جانے اور باغ محمود میں گذر بسر کرنے والوں کو روزی روٹی کمانے کے لئے شہری علاقوں میں آنے جانے کیلںٔے حد درجہ تکلیفوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے


ماضی میں 2012 میں کارپوریشن نے اس بریج کو تعمیر کیا تھا جو کہ استعمال کے قابل نہیں ہے
اس پل کی شدید ضرورت باغ محمود، قلعہ، اسلام آباد، غالب نگر ، واطراف کے علاقوں کی عوام کو ہے اس لیے کارپوریشن فوری طور پر مولانا عبدالحمید نعمانی بریج کی تعمیر کرے

ابھی 100 کروڑ کا جو شاسن سے بجٹ آیا ہے اس میں سانڈوے بریج بنانے کیلیۓ بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ سانڈوے بریج کی تعمیر کی کوںٔی ضرورت نہیں ہے اور سانڈوے بریج شہر کی ایک شناخت رکھتا ہے اس لںٔے اسے قاںٔم رکھا جائے اور عوامی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر مولانا عبدالحمید نعمانی بریج کی تعمیر کی جائے

مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے کارپوریشن کمشنر سے کہا کہ آپ ان علاقوں کا دورہ کرکے اس عوامی پریشانی کو دور کریں اور آٹھ دنوں کے اندر اسکا خلاصہ کریں ورنہ کارپوریشن کے خلاف ان علاقوں کی عوام اور شہریان کو ساتھ لیکر کارپوریشن کے خلاف زبردست تحریک چلائی جاۓ گی
اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب ، عبدالباقی راشن والے ، عمران باقی ، عارف حسین پاپا ، ابواللیث انصاری ودیگر احباب موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے