آج مکمل چاند گہن ، ہندوستان میں جزوی طور پر نظر آئیگا

نئی دہلی: فلکیاتی واقعہ کے تحت اس سال کا آخری مکمل چاند گہن منگل 8 نومبرکو ہوگا لیکن ہندوستان میں یہ جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔ آبزرویٹری کے سپرنٹنڈنٹ

ڈاکٹر راجندر پرکاش گپتا نے ایک ریلیز میں کہا کہ اس سال

کا آخری مکمل چاند گہن 8 نومبر کو ہوگا اور یہ گہن جزوی طور پر ہندوستان میں نظر آئے گا۔چاند گہن دوپہر 2 بجکر 38 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا درمیانی وقت 4 بج کر 29 منٹ ایک سیکنڈ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مکمل چاند گہن

اُس وقت ہوتا ہے جب زمین‘ سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے ۔گپتا نے بتایا کہ یہ گہن شمالی اور جنوبی امریکہ، آسٹریلیا، ایشیا، شمالی بحرالکاہل اور بحر ہند میں نظر آئے گا۔ ہندوستان میں کولکتہ، کوہیما، پٹنہ، پوری، رانچی،

امپھال وغیرہ میں چاند طلوع ہونے کا وقت شام 5.12 بجے ہو گا۔ مشرق میں ہونے کی وجہ سے ہم یہاں مکمل چاند گہن دیکھ سکیں گے، باقی ہندوستان میں چاند کے

طلوع ہونے کی پوزیشن کے مطابق صرف جزوی چاند گہن ہی نظر آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے