آؤ سہجن کھائیں

از قلم

ڈاکٹر فروغ عابد

مالیگاؤں

8149357257

پرانے وقتوں میں ہم یہ دیکھتے تھے کہ ہماری گلی محلوں میں سہجن کی پھلی کے درخت یا شہتوت کے درخت یا املی، جام کے درخت ہوا کرتے تھے اور جب یہ پھل نمودار ہوتے تو اس درخت کے مالک اسے توڑ کر تقریباً گلی کے تمام گھروں میں تحفتاً بھیجا کرتے تھے اسطرح ایکدوسرے سے محبت قائم رہتی تھی


لیکن وقت گذرتے اسطرح کی قدریں معدوم ہوتے گئیں اور نئی نسل تو ان جیسی اقدار کو جانتی بھی نہیں.
آئیں آپکو انھی میں سے ایک درخت اور اس پر لگنے والے پھل کے بارے معلومات فراہم کریں. جسے ہم اب بازار سے خرید کر لاتے ہیں.
اس درخت کا نام ہے.
سہجنا کا درخت
اور اس میں لگنے والے پھل کو ہم
سہجن کی پھلی سے جانتے ہیں.

اس کا لاطینی نام moringa oleifera ہے.

یوں تو سبھوں کو معلوم ہے کہ اسکی پھلی کو بطور غذا کھاتے ہیں. لیکن اسکی جڑ، اسکے پتوں میں بھی بے شمار افادیت قدرت نے پوشیدہ رکھی ہے.

📍اسکے پتوں کو سکھا کر پاؤڈر بنالیں.
چھ چمچہ پاؤڈر حاملہ عورتوں کے روزانہ کی آئرن اور کیلشیم کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے.

📍اسکے پتوں میں کیلشیم، پوٹاشیم، زنک، میگنیشیم، آئرن اور کاپر کافی تعداد میں پایا جاتا ہے.
📍اسکے پتوں میں بیٹا کیروٹین، وٹامن الف، وٹامن بی، فولک ایسڈ، pyridoxine
nicotinic acid
Vitamin C, D, E
کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں.
📍اس میں کینسر سے لڑنے والے ایجنٹ جیسے glucosinolates
isothiocyanates
کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں.

📍 اسکے پتوں کے سو گرام پاؤڈر میں 9.8 گرام پروٹین پایا جاتا ہے.

📍سہجن کی پھلیوں میں اٹھارہ قسم کے امائنوایسڈ پائے جاتے ہیں.

📍اس میں موجود میتھینال methanol کی موجودگی کیوجہ سے اسے ذیابیطس میں استعمال کیا جاتا ہے.
📍اس میں گلوٹامک ایسڈ glutamic acid موجود ہوتا ہے. یہ ایسا neurotransmitter ہے جو آپکی قوت حافظہ memory کو بڑھاتا ہے. اور
آپکے اندر سیکھنے کی صلاحیت learning capabilities کو پروان چڑھاتا ہے.
📍اسکے روزانہ کے استعمال سے آپکے منی کی کوالیٹی کو بہتر بناتا ہے. اس میں موجود اسپرم sperms کی تعداد کو بڑھاتا ہے.
📍اسکے پتوں کے اندر مصفی الدم ( خون صاف کرنے کی) blood purifier تاثیر ہوتی ہے. اس لئے اسکو چہرے کے داغ دھبے اور جھائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے. اسکے علاوہ بہت سی جلدی امراض میں بھی معالج کے مشورے سے استعمال کیا جاسکتا ہے.


📍اس میں کافی مقدار میں phytosterols جیسے (stigmasterol, sitosterol اور kampesterol )پائے جاتے ہیں. یہ تمام زچہ کے جسم میں ایسٹروجن کے نشوونما کے لئے precursors کا کام کرتے ہیں جس سے زچہ میں دودھ کی پیدائش اچھی اور کافی مقدار میں بڑھ جاتی ہے.
⭕مورنگا میں
سنتروں سے سات گنا زائد وٹامن سی پایا جاتا ہے.

گاجر سے دس گنا زائد وٹامن اے پایا جاتا ہے.

دودھ سے سترہ گنا زائد کیلشیم پایا جاتا ہے

دہی سے نو گنا زائد پروٹین پایا جاتا ہے

کیلوں سے پندرہ گنا زائد پوٹاشیم پایا جاتا ہے

پالک سے پچیس گنا زائد آئرن پایا جاتا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے