بجلی کمپنی کی من مانی سے بنکر پریشان جنتادل لیڈر مستقیم ڈگنیٹی سے آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کی ملاقات

شہر میں بجلی کمپنی کی جانب سے ہورہی مسلسل زیادتی اور بجلی صارفین کو ہورہی مسلسل پریشانیوں کو لیکر آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کے ایک مؤقر وفد نے جنتادل سیکولر رابطہ آفس آگرہ روڈ پہنچ کر جنتادل سیکولر جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی صاحب حاجی

اسرائیل اسو سے ملاقات کی اس وفد میں حاجی یوسف الیاس ، یوسف سیٹھ نیشنل والے ، ساجد انصاری ، شبیر دیگ والے ، اخلاق بالے مقادم، عمیر انصاری، حشمت انصاری ، محبوب سیٹھ ، شکیل ٹلو ، خالد ٹھنڈے ، وغیرہ موجود تھے


اس موقع پر آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب کہا گیا کہ بجلی کمپنی کی جانب سے میٹر ریڈنگ نہ لینا، ایوریج بل کی فراہمی، اور کمپنی کی طرف سے ہورہی من مانی کاروائیوں سے بنکر مسلسل پریشانیوں کا شکار ہیں اور موجودہ وقت میں ساتھی نہال احمد صاحب کے طریقے

پر عمل کرتے ہوے شہریان کو ساتھ لیکر کمپنی کے خلاف کوئی عملی قدم اٹھایا جائے اس کیلئے جنتادل سیکولر آل مالیگاؤں کنزیومر ایسوسی ایشن کا ساتھ دے اور مستقبل میں پاور کمپنی کے خلاف اٹھاے جانے والے اقدامات میں ہمارا تعاون کریں


اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ شہری مفاد میں آپ لوگ جو بہتر فیصلہ کرینگے جنتادل سیکولر کا ایک ایک ورکر آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہیگا اور بجلی کمپنی کی من مانی کاروائیوں کیخلاف نہالی طرز پر شہریان کو ساتھ لیکر زبردست تحریک چلائی جاۓ گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے