Sanjay Raut Bail: سنجے راوت کو ملی بڑی راحت، منی لانڈرنگ کیس میں ملی ضمانت

ممبئی : تین مہینے سے زیادہ وقت سے جیل میں بند شیوسینا (ادھو گروپ) لیڈر سنجے راوت کو بڑی راحت ملی ہے ۔ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے پاترا چال بازآری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سے وابستہ مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملہ میں شیوسینا ممبر پارلیمنٹ سنے راوت کو بدھ کو ضمانت دیدی ۔

سنجے راوت فی الحال عدالتی حراست میں ہیں اور ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں ۔پی ایم ایل اے سے وابستہ معاملات کی سماعت کیلئے نامزد خصوصی جج ایم جی دیش پانڈے نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد سنجے راوت کی ضمانت عرضی کو منظور کرلیا ۔ بتادیں کہ ای ڈی نے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت کو اس سال جولائی میں مضافاتی گوریگاوں میں پاترا چال ری ڈیولپمنٹ

پروجیکٹ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے وابستہ منی لانڈرنگ معاملہ میں ان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کیلئے گرفتار کیا تھا ۔ سنجے راوت نے اپنی ضمانت عرضی میں دعوی کیا تھا کہ ان کے خلاف معاملہ ‘اقتدار کے غلط استعمال’ اور ‘سیاسی انتقام’ کی مثال ہے ۔ حالانکہ ای ڈی نے راوت کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پاترا چال ری ڈیولپمنٹ سے وابستہ منی لانڈرنگ معاملہ میں اہم کردار نبھایا اور رقم کی لین دین سے بچنے کیلئے

پردے کے پیچھے سے کام کیا ۔ ای ڈی کی جانچ پاترا چال کے ری ڈیولپمنٹ سے وابستہ مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ طور پر ان کی اہلیہ اور ساتھیوں سے وابستہ مالی لین دین سے متعلق ہے ۔

معاملہ کی جانچ کررہے ای ڈی نے عدالت سے جمعہ تک ضمانت آرڈر کو موثر نہیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے