جنتادل سیکولر آفس پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا، ۱۲ نومبر معاملے میں رہا ہوئے افراد و انکے اہل خانہ کی جانب سے اظہار تشکر

محروسین کی رہائی کے لیے کامیاب کوشش کرنےپر شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی چوطرفہ پزیرائی

اہانت رسول صلی اللہ و علیہ وسلم کے خلاف احتجاج کے پاداش میں گرفتار تمام افراد کو رہائی مل چکی ہے۔ محروسین کی ضمانت و رہائی کے لیے شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر اوّل روز سے متحرک رہی۔ ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان و انکی ٹیم کیساتھ مقامی عدالت سے لیکر ممبئی ہائی کورٹ تک قانونی لڑائی لڑی گئی اور بالآخر تمام گرفتار شدگان رِہا ہوئے۔ اس کامیاب قانونی جدوجہد کے لیے جنتادل سیکولر کی چوطرفہ سراہنا ہورہی ہے۔

صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ شہریان بالخصوص ضمانت پر رِہا افراد و انکے اہل خانہ آفس پر پہنچ رہے ہیں اور شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کو دُعاؤں سے نواز رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں کل ضمانت پر رِہا صابر گوہر نے شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات کی اور محروسین کی رہائی کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے اظہار تشکر پیش کیا۔

اسی طرح ضمانت پانے والے سید وسیم (پاپا چارے والا)، جاوید خان عطااللہ خان (وائرمین)، محمد رفیق محمد یونس، محمد اسماعیل اور انکے احباب نے بھی شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔

ضمانت پر رہا سرفراز شیخ جاوید نے اپنی والدہ و دیگر رشتہ داروں کیساتھ شان ہند نے ملاقات کی اور انہیں دُعاؤں سے نوازا۔ سرفراز شیخ جاوید کے اہل خانہ نے ان دنوں کو یاد کیا جب ہر تاریخ پر شان ہند و جنتادل سیکولر کے دیگر ذمہ داران عدالت میں صبح سے شام تک موجود رہتے تھے اور محروسین کے اہل خانہ کی رہنمائی و معاونت کیا کرتے تھے۔

رہائی پانے والوں میں رئیس عبدالصمد بھی شامل تھے۔ انکے اہل خانہ نے بھی مستقیم ڈگنیٹی کا استقبال کیا اور اظہار تشکر پیش کیا۔ رئیس عبدالصمد کی والدہ نے مستقیم ڈگنیٹی کے سر شفقت سے ہاتھ رکھا اور خوب دُعاؤں سے نوازا۔ اسی طرح مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ، ایس ایم گروپ، سردار گروپ، نوجوانان اسلامپورہ و رمضان پورہ نے بھی مستقیم ڈگنیٹی کو مبارکباد پیش کی اور محروسین کی رہائی کے لیے مسلسل کوشش کرنے کے لیے انکا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے