مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل و مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس کاریکرنی رکن سلیم رضوی کی کامیاب نمائندگی

مالیگاؤں اردو گھر جلد ہی عوام کے لئے کھولا جائیگا
لیکن…………….

اردو گھر پر بجلی بل 90000بقایا اسکا ذمے دار کون پرانت آفیسر نے کیا خلاصہ

پریس ریلیز(مالیگاؤں ) 9نومبر یوم اردو کے موقع پر مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل و مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس کاریکرنی رکن سلیم رضوی کی قیادت میں ایک وفد نے مالیگاؤں کے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما سے ملاقات کی اور انہیں ایک مکتوب دیا کہ سالوں سے بند پڑے اردو گھر کو فوراً عوام کے لئے شروع کیا جائے. 
  
کہیں اردوگھر بند پڑے پڑے کھنڈر نہ بن جائے  اس مطالبے پر  پرانت وجئے آنند 
 شرما نے فوراً PWDکے انچارج انعام دار صاحب کو فون لگایا اور اردو گھر میں ایک ایجنسی کے ذریعے 8/8گھنٹے کی شفٹ کے تین سیکورٹی گارڈ کوتعینات کرنیکو کہا اور اسی طرح اردو گھر کی صاف صفائی کے لئے دو خواتین اور مرد کو بھی کل سے تعینات کرنیکا حکم صادر کیا. 

حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہا کہ اردو گھر کو شروع کب کیا جائیگا. تو پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے بتایا کہ اردو گھر کا بجلی کنکشن کٹ کردیا گیا ہے اور اردو گھر پر 90000روپیہ بجلی بل باقی ہے. جب میں تحقیق کی تو پتہ چلاکہ اردوگھر میں کوئی پروگرام نہیں ہواتو اتنا بجلی بل بقایا کیسے ہے تو پتہ چلا کہ اردو گھر کی تعمیر کے وقت ٹھیکیدار نے تعمیر کے لئے بجلی کا استعمال کیا ہے.

اس ٹھیکیدار کو کل صبح گیارہ بجے بلاکر اسے بجلی بل بھر کر بجلی کنکشن بحال کرنے لگایا جائیگا اور اگر وہ بجلی بل نہیں بھرتا ہے تو اس ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کردیا جائیگا.

پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے یہ یقین دلایا کہ جیسے بجلی کا کنکشن اردو گھر میں جوڑ دیا جائیگا اسے عوام کے لئے شروع کردیا جائیگا.

آج کے اس وفد میں ڈاکٹر انیس احمد انصاری، مستان شیج، امتیاز گاندھی، ایڈووکیٹ توقیر رضوی، اکرم بھائی، اسرارپھلکے والے، ودیگر افراد شامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے