Rahul Gandhi:بھارت جوڑو یاترا میں این سی پی قائدین شامل

اندیڑ : کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ میں جاری ہے ۔ بھارت جوڑو یاترا میں جمعرات کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قائدین بھی شامل ہوئے ۔ سوپریا سولے اور این سی پی ریاستی سربراہ جین پاٹل اور

دیگر قائدین نے دیگلور ناکہ سے اُس وقت یاترا میں شامل ہوئے جب جمعرات کو یہ یاترا دوبارہ شروع ہوئی ۔ اس موقع پر ہجوم کو کنٹرول کرنے میں سکریٹری عملہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ راہول گاندھی کا ہر جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور انہوں نے کئی مقامات پر رک کر لوگوں سے ملاقات کی ۔ بعض مقامات پر انہوں نے ہجوم میں ان کا انتظار کرنے والے افراد سے مصافحہ بھی کیا اور بچوں کے

ساتھ تصویر کشی بھی کی ۔ ناندیڑ میں جمعرات کو عوامی جلسہ سے خطاب کے بعد بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو مہاراشٹرا کے ہنگولی کیلئے روانہ ہوگی ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ مہاراشٹرا میں 1999 ء تا 2014 ء تک این سی پی اور کانگریس اقتدار میں حصہ دار رہے ۔ اس کے علاوہ یہ دونوں پارٹیاں شیوسینا کے زیرقیادت مہاوکاس اگاڈی حکومت میں

بھی شریک تھے ۔ بھارت جوڑو یاترا پیر کی رات مہاراشٹرا میں داخل ہوئی جو ناندیڑ ، دیگلور اور اردھاپور کے علاوں کا احاطہ کرتے ہوئے ہنگولی کی سمت بڑھے گی ۔ ٹاملناڈوں کے کنیاکماری سے شروع ہوئی یہ یاترا 3750 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرے گی

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے