حضرت صابر نورانی کی خاموش خدمات پر ا نٹرنیشنل ائیکونک ایوارڈ سےنوازا گیا

مورخہ 13 نومبر 2022 بروز اتوار ریاست ہریانہ کی راجدھانی چندی گڑھ کرنال ہوٹل میں اینٹی کرپشن فاونڈیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ "انٹر نیشنل ائیکونک ایوارڈ” کے عظیم الشان پروگرام میں مہاراشٹر کی مشہور شخصیت بالخصوص شہر مالیگاؤں کے نامور عامل حضرت صوفی صابر نورانی صاحب کی خاموش خدمات پر بالخصوص کورونا مہماری میں مضافات علاقوں میں غریبوں کو اناجوں کی تقسیم ،غریب بچے اور بچیوں میں کپڑوں کی تقسیم، ہزاروں بچے اور بچیوں کی مکمل اسکولی کفالت، کئی بے سہارا بچیوں کی شادی بیاہ اور ساتھ ہی ساتھ شہر عزیز کے کئی دینی مدارس کے بھرپور اعانت پر "اینٹی کرپشن فاونڈیشن آف انڈیا” کی جانب سے ہندوستان کی معزز شخصیات کے درمیان انٹرنیشنل ائیکونک ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔*

شہر عزیز کے لئے خوشی کا مقام ہے کہ یہ ایوارڈ ہر ریاست سے منتخب کردہ نامور شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ریاست مہاراشٹر سے امسال مدنی دربار کے مسند نشین حضرت صوفی صابر نورانی صاحب کا انتخاب رہا۔ یہ عظیم الشان ایوارڈ خدمت خلق، فلاح و بہبود اور احترام انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے و آپسی اتحاد اور قومی ہم اہنگی کو پروان چڑھانے کے ضمن میں دیا جا تا ہے۔ جو امسال شہر مالیگاؤں کے ذمہ آیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے