رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں ڈاکٹر عبداللہ انصاری و غریب نواز نگر علاقہ کے ذمہ داروں کی مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں شمولیت ۔۔!!

دھولیہ11 نومبر 2022آج بروز جمعہ بعد نماز مغرب دارالسلام دھولیہ پر رکن اسمبلی فاروق شاہ کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر عبداللہ انصاری کی قیادت میں و شبیر رزاق شیخ کے ہمراہ سیکڑوں لوگوں نے مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

اس موقع سابق کارپوریٹر و مجلس کے سرگرم رکن صابر پترکار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجلس کے اغراض و مقاصد سامعین کے رکھے اور رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں تمام ذمہ داروں کو مجلس کا مفرل و پھولوں کا ہار پہنا کر مجلس میں شمولیت اختیار کرواکر تمام ذمہ داران کا مجلس اور رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جانب سے

استقبال کیا گیا۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے لوگوں میں ڈاکٹر عبداللہ انصاری ، شبیر رزاق شیخ ، رئیس بیگ ٹھیکیدار ، صابر بھائی کپڑے والے ، شکیل بھائی ٹیلر ، آصف بھائی ، قیوم انصاری ، الماس شیخ موسی ، شریف

کرانہ والا ، ذاکر ٹھیکیدار موجود تھے ۔ ڈاکٹر عبداللہ نے رکن اسمبلی فاروق شاہ کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے مہاراشٹر بھر میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور شہر میں بلا تفریق مزہب و ملت ترقیاتی

کاموں کی بات بتاتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ان سارے ذمہ داران کی مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں شمولیت کیلئے صابر پترکار ، ماجد پٹھان ، ایبا ٹھیکیدار ، نثار احمد انصاری نے رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں کو مظبوط کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ۔ *حلیم شمس الدین انصاری*ایم آئی ایم ضلع صدر میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے