ہزار کھولی میں ایک کروڑ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا شیخ رشید و آصف شیخ کے ہاتھوں آغاز

گول باغ جاگنگ ٹریک شہر کا سب سے خوبصورت جاگنگ ٹریک تعمیر ہوگا،پہلے تعمیری و تعلیمی کام کرو پھر سیاست، این سی پی لیڈران کا اپوزیشن کو مشورہمالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈران شہر کے اندرونی علاقوں کیساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی تعمیری کاموں کا جال بچھائے ہوئے ہیں اور یہاں سلسلہ اب تک جاری و ساری ہے ۔اس

ضمن میں آج ہزار کھولی گول باغ سے متصل رنگ روڈ کی تعمیر نو کا آغاز سابق میئر شیخ رشید اور این سی پی کے مقامی صدر آصف شیخ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔تفصیلات کے مطابق 70 لاکھ روپے تخمینہ سے اس رنگ روڈ کی سمینٹ کانکریٹ تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے اسی طرح عرفان عابد علی کی گلی سے جنتا بینک گول باغ تک 30 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ تعمیر کا آغاز بھی آج ہی

دونوں لیڈران نے کیا ۔اس موقع پر وارڈ کے کارپوریٹر فقیرا حاجی نے ہزار کھولی کی عوام کی جانب سے شیخ رشید خانوادہ کا شکریہ ادا کیا ۔اس تقریب میں آصف شیخ نے میڈیا نمائندوں سے ہم نے مالیگاؤں شہر میں مہاراشٹر حکومت سے سو فیصد گرانٹ حاصل کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے شہر کے مختلف راستوں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا ہے اور الحمد للہ بیشتر سڑکیں تعمیر ہوکر عوام کیلئے کھول دیا دی گئی ہیں باقی راستوں کا کام جاری ہیں اور مزید کاموں کو انجام دیا جارہا ہے اسی طرح ضلع

منصوبہ بندی کمیٹی کے ذریعے چھگن بھجبل سے شیخ رشید کی کامیاب نمائندگی پر 5 کروڑ پچاس لاکھ روپے تخمینہ سے بھی سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہم کام کرنا جانتے ہیں اور اپوزیشن سیاسی لیڈران کو بھی مشورہ دیتے ہیں کہ بلا وجہہ ہر معاملے میں سیاست کرنے سے بہتر ہے کہ پہلے

ہمارے جیسے تعمیری کاموں کو انجام دیا جائے، شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے اسکے بعد سیاست کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ وقت آنے پر ہم بھی سیاست کریں گے اور پھر ہم عوام کو ایسے ایسے راز بتائیں گے کہ سب کی بولتی بند ہوجائے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ کچھ سیاسی لیڈران صرف بیان بازی، تنقید اور ایکدوسرے پر کیچڑ اچھال کر عوام کو گمراہ کرنا جانتے ہیں لیکن وہ کوئی بھی تعمیری کام انجام نہیں دیتے ایسے لیڈران کو عوام بھیج یادو رکھیں اور وقت آنے پر ان سے حساب طلب کریں ۔آصف شیخ نے ہزار کھولی میں تعمیر ہورہے جاگنگ

ٹریک کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گول باغ جاگنگ ٹریک شہر کا سب خوبصورت جاگنگ ٹریک تعمیر ہوگا ۔اس جاگنگ ٹریک سے ہزار کھولی ہی نہیں بلکہ شہر بھر کی خواتین اور مرد افراد مستفیض ہونگے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اس جاگنگ ٹریک کی تعمیر تقریبا 80 فیصد مکمل ہوچکی ہیں اور روزانہ ہزاروں مرد خواتین چہل قدمی کر رہے ہیں ہیں جو ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم تعلیمی میدان میں بھی کام کررہے ہیں ۔دیڑھ کروڑ روپے تخمینہ سے اسٹڈی سینٹر نورباغ گراؤنڈ سے متصل

تعمیر کیا جارہا ہے جو شہریان کیلئے ایک نئے باب کا اضافہ کریگا۔انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی عوامی کاموں کی ادائیگی کرتے رہیں گے لیکن جو لوگ صرف دن رات سیاست کرتے ہیں انہیں تعمیری کاموں کیساتھ تعلیمی و فلاحی کاموں پر بھی توجہ دینا ضروری ہے ہر وقت سیاست اچھی بات نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے