کلکتہ پاور بجلی کمپنی کے مظالم کیخلاف دادا بھوسے سے ملاقات

مالیگاؤں پریس ریلیز

کل بروز جمعہ شام میں آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کے ذمے داران نے ناسک ضلع پالک منتری دادا بھوسے صاحب سے ملاقات کی اور انہیں بتایاکہ مالیگاؤں شہر سمیت پانچ دیہاتوں میں کلکتہ بجلی کمپنی قانون کی پاسداری نہ کرتے ہوئے اپنے من مانے طریقے سے کام کررہی ہے. اور انکے ظلم، پاورلوم ہی نہیں بلکہ گھر گوتی بجلی صارفین پر بھی ہورہے ہیں، فالٹی بل، اوریج بل، اور زبردستی میٹر تبدیل کررہی ہے. جس سے عام آدمی بھی پریشان ہے. یہ بجلی کمپنی اپنے ایگریمینٹ کے مطابق کام نہیں کررہی ہے. بلکہ اپنے من مانے طریقے سے کام کررہی ہے. اگر انکی یہ غنڈہ گردی اور قانون کے خلاف ایسے ہی چلتا رہا تو لوگ بجلی کااستعمال بند کرکے احتجاج کرینگے. جس سے شہر کا لاءاینڈ آرڈر کا مسئلہ ہوجائیگا. پہلے ہی شہر میں چوریاں ہورہی ہیں.

دادابھوسے صاحب نے کہا کہ میں کلکتہ بجلی کمپنی کے آفیسران کو بلاکر یہاںآپ لوگوں کیساتھ ان کی میٹنگ لیتا ہوں اور انہیں وارننگ دونگا کہ پندرہ دنوں کے اندر یہ سب بند ہوجاناچاہئے اور اگر اس میٹنگ کے بعد بھی انہوں نے سب کچھ صیح نہیں کیا تو پھر انہیں منترالیہ بلاؤنگا اور پوری طاقت کیساتھ انکے خلاف کارروائی کرونگا ایسا تیقن آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کے وفد کو دادابھوسے نے دیا.

اس وفد میں یوسف سیٹھ نیشنل، ساجد انصاری، مولانا زاہد ندوی، اخلاق بالے مقادم، عتیق کمال، شبیر دیگ والے، محبوب بھائی، عمیر سر، کے ڈی، مہاجن وغیرہ شامل تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے