PM Modi:مجھے روزانہ 2-3 کلو گالی ملتی ہے لیکن۔۔۔۔۔: تلنگانہ میں وزیراعظم مودی کی وارننگ

حیدرآباد 12 نومبر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انہیں یومیہ دو تین کیلو گالیاں کھانے کو ملتی ہیں لیکن وہ اس سے مایوس نہیں ہوتے ۔ بیگم پیٹ ائرپورٹ پر بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ اتنی زیادہ محنت کے باوجود وہ تھکتے کیوں نہیں ۔

میرا جواب یہ ہے کہ میں اس لئے نہیں تھکتا کیونکہ مجھے ہر روز دو تا تین کیلو گالیاں کھانے کو ملتی ہیں۔ اوپر والے نے انہیں اس طرح سے ڈھالا ہے کہ وہ ان گالیوں ( تنقیدوں ) کو اپنی غذا بناتے ہیں اور اسے مثبت انداز میں لیتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تلنگانہ میں ریاست کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کا نام لیے بغیر ان پر نشانہ لگایا۔

پی ایم مودی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر بدعنوانی اور خاندانی سیاست کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو سب سے پہلے عوام کی ضرورت ہے، خاندان کی نہیں۔ پی ایم نے کے سی آر کے “توہم پرستی” پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ سماجی انصاف میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے اس کے ساتھ، پی ایم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اتحاد بنانے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ وہ ایجنسیوں کی طرف سے ان کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات سے خوفزدہ ہیں. ریاست میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کے ڈیجیٹل لین دین اور آن لائن ادائیگیوں پر زور دینے سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی ہے کیونکہ اس طرح کے لین دین کو ٹریک کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے