جنید سہارا صاحب کو ابو عاصم اعظمی کے ہاتھوں ایوارڈ دیا گیا

لاک ڈاؤن کے دوران جب لوگ تڑپ رہے تھے، سسک رہے تھے اس وقت مالیگاؤں میں کچھ ایسے ہیروز تھے جو زخموں پر مرہم کا کام کررہے تھے، جو لوگوں کے لیے ہمت اور سہارا بن رہے تھے انہی میں ایک شخص ہے اقلیتی فلاح و بہبود

فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر (ناشک) جُنید سہارا. اپنے نام کی

طرح آپ ضرورت مندوں کا سہارا بنے, آپ نے بابا صدیقی ویچار منچ کی جانب سے مالیگاؤں شہریان کیلئے مہیا کی گئی آکسیجن مشین کو اقلیتی فلاح و بہبود فاؤنڈیشن( AVHF) کی ٹیم کے ساتھ مالیگاؤں شہریوں کی صیحت کیلئے آج بھی بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں جس سے

کرونا کے مریضوں کو کافی راحت ہوئی اس لئے مالیگاؤں میں حبیب لانس کے خوبصورت اسٹیج پر شیر مہاراشٹر ابو عاصم اعظمی صاحب کے ہاتھوں موصوف کو مومینٹو، سرٹیفکیٹ دے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا. جنید

سہارا صاحب کو ڈھیروں مبارک باد اور دعا ہے کہ اللہ رب العزت موصوف کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور خدمات کا جذبہ دل میں یوں ہی موجزن رہے. آمین ثم آمینعلی حسن بھائی، ریاض مقادم ،ذیشان انصاری ،شاہ نواز. رسائٹ ٹوڈے گروپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے