ہندوستان نے تیسرا ٹی20 میچ 6 وکٹ سے جیتا، سیریز پر بھی قبضہ

حیدرآباد: ہندوستان نے تیسرے ٹی20 میں آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز پر قبضہ کرلیا۔ 187 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر جیت درج کرلی۔ ہندوستان کے دونوں سلامی بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل جلدی آوٹ ہوگئے، لیکن اس کے بعد وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو کی جوڑی نے صرف اننگ کو سنبھالا بلکہ تیزی سے رن بھی بنائے اور ٹیم کو جیت دلائی۔

سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگ نے ہندوستان کو جیت کی دہلیز پر پہنچایا اور باقی کا کام وراٹ کوہلی نے کردیا۔ سوریہ کمار یادو 200 سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رن بنائے۔ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں سوریہ کمار یادو کا طوفان دیکھنے کو ملا۔

انہوں نے محض 29 گیندوں پر اپنی نصف سنچری لگا دی۔ وہ بھی ایڈم زمپا کی گیند پر ہیلی کاپٹر شاٹ سے چھکا مارکر شاندار طریقے سے مکمل کی۔ سوریہ کمار یادو 69 رن بناکر پویلین لوٹے۔ وراٹ کوہلی نے بھی شاندار نصف سنچری لگائی۔ وہ لیگ آف پر چھکا مارنا چاہتے تھے، لیکن کپتان ایرون فنچ نے کیچ پکڑ لیا اور ان کی شاندار اننگ کا خاتمہ ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے